ہندوستان شیو سینا کا ریاستی سرکار سے مطالبہ پراتھم پوجا کا اہتمام امرناتھ گپھا کے سامنے کیاجائے

اڑان نیوز
جموں//ہندوستان شیو سینا نے امرناتھ یاترا کے قدیم روایات کو ترک کرنے پر ریاستی سرکار کے خلاف غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔ شیو سینا نے مطالبہ کیا ہے کہ پراتھم پوجا شرائین گپھا کے سامنے ہونی چاہئے۔ پارٹی ریاستی صدر وکرانت کپور نے کہاکہ شری امرناتھ شرائین بورڈ کی طرف سے ہرسال یاترا شروع ہونے سے قبل جیشٹھ پورنیما پر چندی واڑی (پہلگام) میں پراتھم پوجا کا اہتمام کیاجاتاہے تاکہ یاترا صاف وشفاف طریقہ سے ہو۔انہوں نے کہاکہ شری امرناتھ شرائین بورڈ نے روایات کو تبدیل کر دیا ہے کیونکہ گذشتہ روز جوپوجاکی گئی وہ، گپھا کے سامنے کی جاسکتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ SABSحکام کی آسانی کے لئے یہ روایت شروع کی گئی ہے۔ تمام عملہ اور مشینری ہونے کے باوجود اس کو بحال کیوں نہیں کیاجارہا۔اگر حکومت نے یاتریوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروسز لانچ کی ہے تو پھر شرائین بورڈ حکام پراتھم پوجا گپھا کے سامنے کیوں نہیں کرسکتے۔انہوں نے ریاستی سرکار سے کہاکہ اگر پرانی روایت کو بحال نہ کیاگیا تو وہ یہ معاملہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نوٹس میں لائیں گے۔