راشن ڈپوﺅںکے قیام میں سرعت وبجلی نظام کو بہتر بناےا جائے: سروڑی

اڑان نیوز
کشتواڑ//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے نائب صدر اور ایم ایل اندروال غلام محمد سروڑی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جن علاقہ جات میں آئی ایس ایم و سب سنٹر کھولے گئے ہیں اُن میں جلد از جلد عملہ کی کمی کو پورا کیا جائے جبکہ نئی پرائمری ہیلتھ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے محکمہ امور صارفین کے تحت قائم کئے جارہے نئے راشن ڈپوﺅں پر بھی پیش رفت کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا ۔ ایم ایل اے نے مزید کہا کہ جہاں پر دوسوکے قریب راشن کارڈ ہولڈر ہیںوہاں پر سیل ڈپوکا قیام عمل میں لایا جائے ۔سروڑی نے سرکار سے مانگ کی ہے اندروال میں ان سیل ڈپوﺅں کو جلد از جلد کھولا جائے تاکہ مقامی نوجوانوں کو روزگار ملنے کے ساتھ ساتھ خالی پڑی آسامیوں کو بھی پرُ کیا جا سکے۔انہوں نے کےتھر،چنگام،پاسرکوٹ ،پوڑا چنڈری،باٹہ،ناید گام،سگدی،ٹھاکرائی، ٹھاٹھری بونڈا،کاہرہ،سرتھل،بھلیسہ، مغل میدان ،کوچھال ،و دوسرے علاقوں میں سیل ڈپوﺅں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی پڑھے لکھے بے روزگار وں کو روزگا مل جائے گا اسکے۔دریں اثنا ءسروڑی نے بجلی کے بہتر نظام بنانے پر زور دےتے ہوئے کہا کہ دوبرس گذ ر جانے کے بعد بھی محکمہ بجلی آر جی جی وی وائی کے تحت خطہ چناب میں بجلی نظام میں سدھار لانے میں ناکام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر جی جی وی وائی کے تحت چناب ویلی کے لئے سو کروڑ روپے مختص رکھے گئے تھے تاہم موجودہ حکومت باالخصوص نائب وزیر اعلی اس کو صرف کرنے مےں غیر سنجیدہ رویہ اپنا رہے ہیں ۔انہوں نے بجلی نظام میں سدھار لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکار پر زور دیا کہ آر جی جی وی وائی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر دوسرے مرحلہ کا کام شروع کیاجائے۔