لاجورہ پلوامہ میں کرکٹ میچ کے دوران زہریلا سانپ نمودار،کھلاڑیوں میں افراتفری

پلوامہ// تنہا ایاز//کرکٹ سٹیڈیم لاجورہ پلوامہ میں کرکٹ مقابلے کے دوران ایک زہریلا سانپ نمودار ہوا جس سے کھلاڑیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور وہ محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگیں۔نمائندے کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم لاجورہ میں چل رہے گرین کشمیر ٹورنمٹ کے دوران ایک سانپ نمودار ہوا جس سے گراونڈ میں موجود کھلاڑیوں میں افراتفری پھیل گئی اور وہ محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگیں۔اس حوالے سے جب نمائندے نے گرین کشمیر تورنامنٹ کے سرپرست سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کرکٹ میچ کے دوران ایک زہریلا سانپ نمودار ہوا تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ سانپ نے گراونڈ میں موجود کسی بھی فرد کو نقصان نہیں پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ سانبورہ پلوامہ اور ٹینگپنہ پلوامہ کے بیچ کرکٹ مقابلہ جاری تھا کہ اسی بیچ ایک سانپ میدان میں نمودار ہوا جس سے وہاںخوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سانپ بعد میں خود ہی گراونڈ سے ایک نزدیکی باغ کی جانب چلا گیا۔