راجپورہ پلوامہ میں مارکیٹ چکنگ،ناجائز منافع خوروں کے خلاف حکام کی کاروائی ڈی سی آفس پلوامہ میں عوامی دربار کا انعقاد،ترال کے مسائل زیر بحث لائے گئے

پلوامہ // تنہا ایاز//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ جی ایم ڈار کی ہدایت پرراجپورہ پلوامہ میں مارکیٹ چکنگ عمل میں لائی گئی جس دوران سُکاڑ نے ناجائز منافع خور دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دس ہزار سے بھی زائد جرمانہ وصول کیا۔نمائندے کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ جی ایم ڈار کی ہدایت پر نائب تحصیلدار راجپورہ کی سربراہی میں ایک چکنگ سُکاڑ تشکیل دیا گیا۔ٹیم نے CAPDاورEnforcementافسران کے ہمراہ راجپورہ پلوامہ میں مارکیٹ چکنگ عمل میں لائی۔اس دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹیم نے 10700کی رقم بطور جرمانہ وصول کی۔اس دوران ٹیم نے گلی سڑی سبزیوں کو بھی موقع پر ہی ضائع کیا۔ادھرجنوبی ضلع پلوامہ میں انتظامیہ کی جانب سے ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔دربار میں سول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ ترال سے آئے لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔اس دوران لوگوں نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں عملے کی کمی،سڑک بجلی ،پانی اور سڑکوں کی خستہ حالی سے بھی حکام کو آگہی دلائی۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ جی ایم ڈار نے لوگوں کے مسائل کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اُنہیں فوری طور حل کرنے کی حقین دہانی کرائی۔