سیاحتی مقامات پر کنکریٹ ڈھانچے تعمیر کرنے سے گُریز کی ہدایت وزیراعلیٰ کی صدارت میں سروئیں سر، مانسر،بلاور،دگن ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں کی میٹنگ

aجموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سیاحتی مقامات پر تعمیراتی کام میں مقامی مواد کو استعمال کرنے اور روائتی طرز تعمیر کو ملحوظ نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔سروئیں سر۔ مانسر اور بلاور دُگن ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کی گورننگ باڈی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران کو سیاحتی مقامات پر ماحول دوست ڈھانچے تعمیر کرنے کی ہدایت دی جس سے کنکریٹ ڈھانچے تعمیر کرنے کے رجحان پر قابو پایا جاسکے گا۔وزیر اعلیٰ نے سروئیں سر اور مانسر میں جاری کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ یہ جموں کے سیاحتی سرکٹ کے مراکز ہیں۔انہوں نے کہا کہ سروئیں سر کو آسانی کے ساتھ ایم آئی سی ای سیاحت میں شامل کیا جاسکتا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سروئیں سر پارک کو دسمبر2017 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ ایمپھی تھیٹر مارچ2018 ءتک تیار ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے مقامی جھیل میں کشتیوں کو چلانے کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی جس کے لئے انہوں نے سیاحت اور وائلڈ لائف محکموں کومشترکہ طور سروے عمل میں لانے کے احکامات دیئے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ اُتر بہنی میں یاتری سرائے پر کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ سیلاب سے بچاو¿ کا کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مانسر میں صاحب ثروت سیاحوں کو کرایہ پر دینے کے لئے اقامتی سہولیات قائم کرنے پر غور کر رہی ہے اور54.70 کروڑ روپے کے پرمنڈل اور اُتر بہنی ہیری ٹیج پروجیکٹ کو منظوری کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔محبوبہ مفتی نے سیاحتی مقامات تک جانے والی تمام سڑکوں پر سیاحو ں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکامات دیئے۔انہوں نے ان سہولیات کت رکھ رکھاو¿ کے لئے پیشہ وارانہ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز دی۔ایک الگ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے بلاور۔ دُگن کے اُ ن علاقوں کو سیاحتی فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جنہیں ابھی تک سیاحتی نقشہ پر نہیں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پورے علاقے میں ماحول دوست ہٹ اور مڈ ہٹ س کی تعمیر کے علاوہ مہم جو کھیلوں کو بھی فروغ دیاجاسکتا ہے۔محبوبہ مفتی نے سیاحوں کو ان مقامات کی جانب راغب کرنے کے لئے سیزنل فیسٹول منعقد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ان علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو مناسب فروغ ملے گا۔محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقدہ ان میٹنگوں میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، وزیر جنگلات چوہدری لال سنگھ، سیاحت کی وزیر مملکت پریا سیٹھی، ارکان قانو ن سازیہ دیوندر سنگھ رانا، آر ایس پٹھانیہ اور دیوندر منیال بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ میٹنگوں میں سیکرٹری سیاحت ایم ایچ ملک، سانبہ، ریاسی اور جموں ضلع ترقیاتی کمشنران، ناظم سیاحت جموں، ناظم پھولبانی جموں اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔