سپورٹس سٹیڈیم میں بین اسکول زونل سطحی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

جے بی سنگھ
پونچھ//اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں 14 سال اور 17 سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے انٹر اسکول زون سطحی ’سبروٹو کپ‘ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیاگیا۔ یہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر پونچھ محمد قاسم کی ہدایت پر منعقد ہوا، جس کا مقصد آئندہ زون سطح کے ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کا انتخاب کرنا تھا۔
شرکاء کی حوصلہ افزائی کرنے کی قابل ستائش کوششوں میں انچارج مینیجر سپورٹس سٹیڈیم پونچھ نردوش شرما اور زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر پونچھ نریندر سنگھ نے مقابلے کے دوران کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی اور تعریف کی۔
اس ٹورنامنٹ کو جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے نمایاں حمایت حاصل ہوئی، جس کی وجہ سے تقریب کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ڈی وائی ایس ایس او کے ساتھ تعاون پیش کیا۔ اس تقریب کا انعقاد زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر پونچھ نریندر سنگھ کی نگرانی میں کیا گیا۔
دیگر شرکاء میں فیزیکل ایجوکیشن ماسٹرس بچتر سنگھ، وجے کمار، فیزیکل ایجوکیشن ٹیچرس جسمیت کور، پپیتا شرما، کرن کمار، گراؤنڈ انچارج رام پرکاش اور بہت سے دیگران کے نام نمایاں ہیں۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض راجندر سنگھ، پون دیپ سنگھ نے انجام دئے۔