جموں یونیورسٹی پونچھ کیمپس میں جے کے ای ڈی آئی کے اشتراک سے’انٹرپرینیورشپ اورنٹیشن ‘پر بیداری پروگرام کا اہتمام

اُڑان نیو
پونچھ//جموں یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس نے جے کے این ڈی آئی کے اشتراک سے ’انٹرپرینیورشپ اورینٹیشن‘ یعنی کاروباری واقفیت پرایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا ۔ ڈائریکٹر پونچھ کیمپس پروفیسر راکیش وید نے سابق ڈائریکٹر پروفیسر دیپانکر سین گپتا، پرنسپل ڈگری کالج پونچھ ڈاکٹر جسبیر سنگھ، عظمت حسین کی موجودگی میں پروگرام کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر جے کے این ڈی آئی پونچھ راشد محمود ،شجاع محمد ، ڈی ای سی سی پونچھ، ہرمن سنگھ ینگ پروفیشنل ایمپلائمنٹ آفیسر، ڈاکٹر روبیہ بخاری کیمپس آفیسر/انچارج، ڈاکٹر سورکشا چنوترا، کلپنا سودھن، سومیا کپور، ڈاکٹر جیوتی انگوترہ، محمد ارشد، محمد صغیر، سندیپ، ارجن، پمی اور جموں یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس اور ڈگری کالج پونچھ کے طلباء نے بیداری پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد حصہ لینے والے طلباء کو کاروباری دنیا کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا ۔اُنہیں بتایاگیاکہ نوجوان ذہنوں کو انٹرپرینیورشپ کی طرف ڈھالنے کی ضرورت ہے، جو کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ پونچھ کیمپس ڈائریکٹر نے پونچھ کیمپس اور جے کے ای ڈی آئی پونچھ کو سیریکلچر پونچھ کیمپس اور ڈگری کالج پونچھ کے شعبہ کے طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے اس طرح کے بیداری پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد شعبہ سیریکلچر کے طلباء کو تربیت دینا ہے تاکہ وہ کورس کی تکمیل کے بعد اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کچھ اہم ضابطوں کی پیروی کی جانی چاہئے اور سیریکلچر کو سب سے باوقار کیریئر کے طور پر ریمارکس دیئے جانے چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیری کلچر میں ایک اپلائیڈ اور پروفیشنل ڈگری ہونے کی وجہ سے طلباء کے پاس کورس کی تکمیل کے بعد اپنا منصوبہ شروع کرنے کی کافی گنجائش ہے۔ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر جے کے ای ڈی آئی، پونچھ عظمت حسین نے ایک کامیاب انٹرپرائز کی تشکیل کے لئے بنیادی پیشگی شرائط اور تیزی سے بدلتے ہوئے اسٹارٹ اپ ماحول میں ایسے اداروں کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بصیرت فراہم کی جہاں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں پر غور کیا جائے۔ انہوں نے شرکاء کو جموں و کشمیر کے بے روزگاری کے منظر نامے اور اس کے نتیجے میں بحران کی ایسی صورتحال میں برقرار رکھنے کے لئے کامیاب منصوبے بنانے کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ضلع بھر میں آئیڈیا پچنگ کیمپس کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی ہے تاکہ اس طرح کے تازہ دماغوں سے بہترین آئیڈیاز حاصل کئے جا سکیں جو کہ بدلے میں کامیاب کاروباری مواقع پیدا کرنے اور معیشت کو آگے بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ کیمپس آفیسر ڈاکٹر روبیہ بخاری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے نئے ڈائریکٹر پونچھ کیمپس پروفیسر راکیش وید کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پونچھ کیمپس ضلع پونچھ بالخصوص علاقے کے نوجوانوں کی بہتری کے لئے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ’پروفیسر راکیش وید کی رہنمائی میں، پونچھ کیمپس ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے گا جس سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ پونچھ کیمپس کو علم کا مرکز بنانے میں بھی مدد ملے گی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر پروفیسر دیپانکر سین گپتا نے پونچھ کیمپس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بہبود کے لئے انتھک کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید جے کے ای ڈی آئی پونچھ خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر جے کے ای ڈی آئی، پونچھ اور پرنسپل ڈگری کالج پونچھ کا پونچھ کیمپس کے لئے ان کی نہ ختم ہونے والی حمایت اور تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شجاع محمد نے بھی اپنا خطاب پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں ٹیچنگ اسسٹنٹ سومیہ کپور نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران یوتھ مشن اسکیموں، ممکن ، تیجسوانی پر بھی روشنی ڈالی۔