جموں وکشمیر کی عوام نے نریندر مودی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے 10سالہ کارکردگی ٹریلر تھا، ابھی ترقی کی فلم تو باقی ہے:راویندر رینہ

اُڑان نیوز سروس
ریاسی // وزیر اعظم مودی کی سربراہی والی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں تمام برادریوں کے ساتھ انصاف کیا کا دعویٰ کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر صدر رویندر رینانے کہا کہ غریبوں کو مفت راشن، مفت گھر، مفت گیس سلنڈر کنکشن، اور سوکنیا سمریدھی یوجنا، مودی حکومت کا ٹریڈ مارک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے خود کو غریبوں اور نظر اندازوں کی حکومت کے طور پر قائم کیا ہے۔ریاسی میںانتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں تمام برادریوں کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی سے عوام اور خاص طور پر جموں و کشمیر کے نوجوان خوشی اور جوش سے لبریز ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم لوک سبھا انتخابات 2024 کے عروج کے وقت میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ دیں اور نریندر مودی کو تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم کے طور پر یقینی بنائیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ پھر مودی حکومت نے ہر کمیونٹی کے ہر فرد کا خیال رکھا ہے قطع نظر اس کی سماجی حیثیت، علاقہ یا مذہب۔ انہوں نے مودی حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں جیسے آیوشمان گولڈن کارڈ، اور بہتر بجلی اور پانی کی فراہمی کا ذکر کیا۔غریبوں کو مفت راشن، مفت گھر، مفت گیس سلنڈر کنکشن، اور سوکنیا سمریدھی یوجنا، مودی حکومت کا ٹریڈ مارک ہے۔ مودی حکومت نے خود کو غریبوں اور نظر اندازوں کی حکومت کے طور پر قائم کیا ہے۔رینہ نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتوں میں سڑکوں کا رابطہ اتنا خراب تھا کہ بوڑھوں اور بیماروں کیلئے سفر کرنا ایک ڈراؤنا خواب تھا، لیکن اب مودی حکومت کے دور میں سڑکوں کا جال تصور سے بھی بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں اب ٹرین کے رابطے کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این سی، کانگریس اور پی ڈی پی کی زیرقیادت پہلے کی حکومتوں نے گوجر-بکروال جیسی برادریوں کو دھوکہ دیا، لیکن اب مودی حکومت نے ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘‘کے مقصد کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان برادریوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا ہے۔