سیکورٹی معاملات پولیس سنبھالے گی :انوراگ ٹھاکر دفعہ 370کے بعدجموں کشمیر میں ترقیاتی منظر نامہ تبدیل ہوا

 

اُڑان نیوز سروس

جموں//مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کو ایک ماڈل یوٹی کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ مقامی روایتی جماعتوںنے جموں کشمیر کے لوگوں کا استحصال کیا اور دہائیوں تک انہیں مرکز سے دور رکھا۔ ٹھاکر نے بتایا کہ مودی سرکار نے جموں کشمیر کیلئے کئی خصوصی سکیموں کو چلایا جس کی بدولت جموں کشمیر میں ترقیاتی منظر نامہ تبدیل ہوا ہے اور آج اس کی الگ پہنچا بن رہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر کے نوجوان ہونہار اور قابل ، ذہین ہے جن کو سیاسی جماعتوں نے اپنے مفاد کی خاطر غلط راستے پر چلایا تھا تاہم ا?ج کا نوجوان سمجھ رہا ہے کہ صحیح راستہ کونسا ہے اور کون سی جماعت صحیح ٹریک پر جارہی ہے۔ وائس ا?ف انڈیا کے مطابق انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے بہت سی اسکیمیں شروع کیں۔ جموں و کشمیر کو پچھلی حکومتوں نے دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا تھا۔ ریاست میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی وجہ سے 45 ہزار سے زیادہ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر بدھ کو جموں پہنچے جہاں جموں ہوائی اڈے پر ریاستی بی جے پی لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انوراگ ٹھاکر بذریعہ سڑک ادھم پور روانہ ہوگئے۔ اودھم پور میں انہوں نے مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی حمایت میں مہم چلائی۔اس دوران اودھم پور شہر میں بی جے پی کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یہ ریلی امبیڈکر چوک جکھینی سے شروع ہو کر شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں سے ہوتی ہوئی ضلع پارٹی دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے بہت سی اسکیمیں شروع کیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کو پچھلی حکومتوں نے دہشت گردی کا مرکز بنایا تھا۔ ریاست میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی وجہ سے 45 ہزار سے زیادہ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بی جے پی حکومت نے دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹا کر ریاست میں ترقی کی نئی جہتیں قائم کیں۔ ریاست میں سیاحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔