جموںو کشمیر سے فوج کی واپسی اور افسپا کی منسوخی

نیوزڈیسک

مرکز غور کر رہی ہے
جموں کشمیر میں حالات کافی بہتر ، حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری جموں کشمیر پولیس کو سونپی جائے گی
یوٹی امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ،دہشت گردی کا صفایاکیا جا رہا ہے،370 سے متعلق غلط فہمیوں کا قلع قمع ہو گیا :وزیر داخلہ
نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکز جموں و کشمیر سے آرمڈ فورسز (AFSPA) ایکٹ کو منسوخ کرنے پر غور کرے گا اور اس کے پاس مرکز کے زیر انتظام علاقے سے فوجیوں کو واپس بلانے کا روڈ میپ ہے انہوں نے کہا جموں و کشمیر پولیس کو مضبوط کرنا اور یہ اب اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی انہوں نے کہا یوٹی امن اورر ترقی کی راہ پر گامزن ،دہشت گردی کا صفایاکیا جا رہا ہے۔شاہ نے کہا کہ حکومت مستقبل میں جموں و کشمیر سے افسپا کو منسوخ کرنے پر ضرور غور کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “صورتحال معمول پر آ رہی ہے اور ہم جموں و کشمیر سے AFSPA کو منسوخ کرنے پر تیزی سے غور کر رہے ہیں اور ریاست میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔”جموں و کشمیر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کے تعداد میں کمی کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی فوجیوں کی واپسی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے اور یہ عمل انتخابات کے بعد شروع کیا جائے گا۔ہمارے پاس فوجیوں کو ہٹانے اور امن و امان کو جموں و کشمیر پولیس پر چھوڑنے کا منصوبہ ہے۔ پہلے، نئی دہلی کو جموں و کشمیر پولیس پر بھروسہ نہیں تھا لیکن آج وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سب سے آگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے سی آر پی ایف اور سیکورٹی فورسز امن و امان کی صورتحال کو سنبھالیں گے، لیکن اب حکومت نے جموں و کشمیر پولیس کو بااختیار بنایا ہے اور اب وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سب سے آگے ہے۔”ہم جموں و کشمیر پولیس کو مضبوط کر رہے ہیں اور یہ اب اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی ہے۔ اب زیادہ تر انکاؤنٹر پولیس کر رہی ہے۔ ہم صرف مرکزی فورسز کو ان کی حمایت کے طور پر دیتے ہیں اور کلچر بدل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے انخلاء کا عمل پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر پولیس سب سے ا?گے ہے۔ ادھر انٹرویوں میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ا?رٹیکل 370کی ا?ڑ میں، سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو “دہشت گردی کے راستے پر دھکیل دیا گیا”،