وزیر اعظم نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین کا افتتاح کیا ڈاکٹر فاروق نے قدم کی سراہنا کی

سری نگر؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز وادی کشمیر کی پہلی برقی ٹرین اور سنگلدان اسٹیشن سے بارہمولہ اسٹیشن تک ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت کے اس قدام کی سراہنا کی۔انہوں نے یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘یہ ریل سروس ہمارے لئے بہت اہم تھی، یہ ہمارے لوگوں کے ساتھ ساتھ ہمارے شعبہ سیاحت کے لئے انتہائی ضروری تھی، اب وہ ملک کے دوسرے علاقوں میں سفر کرسکتے ہیں اور آسانی سے اپنا مال لے جا سکتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ بہت ہی بڑا قدم ہے اس کے لئے میں وزیر اعظم نریندر اور وزارت ریل کو مبارک باد دیتا ہوں ‘۔موصوف صدر نے کہا کہ اس ریل سے ہمارے کئی مسائل حل ہوں گے جن سے ہم روڈ بند ہونے کی وجہ سے دوچار ہوجاتے تھے۔انہوں نے کہا: ‘ہم امید کرتے تھے یہ کہ سروس سال 2007 میں دستیاب رکھی جائے گی لیکن بعض مشکلات کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا’۔