جموں وکشمیر میں پبلک سروس کمیشن کو بھرتی عمل تیز کرنے کی ہدایت

تین مراحل میں27ہزار بھرتیاں عمل میں لانے پروگرام
نیوزڈیسک
جموں//ویٹنگ لسٹ کے طریقہ کار کومرکزی زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں ختم کرنے کی حکمت عملی اپنانے کے ساتھ ہی اداروں میں خالی پڑی اسامیوںکو پرُکرنے کے لئے فاسٹ ٹریک بنیادوں پرجموں وکشمیر سرکار نے اقدامات اُٹھانے کافیصلہ کیاہے اور مارچ سے خالی پڑی اسامیوں کوپرُکرنے کے لئے نوٹیفکیشن کوپرُکرنے تحریری امتحان لینے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہے۔ تین مرحلوں میں 27 ہزار سے زیادہ اسامیوںکوپرُکیاجائیگا، جبکہ ڈیلی ویجروں نیڈ بیس پرکام کرنے والوںا ورکنٹریکچول بنیادوںپرتعینا ت ملازمین کے بارے میں ملازمین اور مرکزی سرکار ٹھوس بنیادوںپراقدامات اٹھانے جارہی ہے ۔گزشتہ دنوں جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہانے جموں او رصوبہ کشمیر میں دوالگ الگ تقریبات کے دوران انکشاف کیاکہ سرکاری اداروں میںاسامیوںکوپرُکرنے کاہم نے من بنالیاہیں ۔لیفٹننٹ گورنر کے اس انکشاف سے پہلے جموںو کشمیر کے سابق چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے سروس سلیکشن بورڈ پبلک سروس کمشن کوہدایت کی تھی کی جموںو کشمیرمیںسرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے ضمن میں ویٹنگ لسٹ کے تحت جوبھرتیاں عمل میں لائی جارہی ہے ا سے ختم کیاجائے اور ویٹنگ لسٹ میں جواسامیاں ان کے پاس ہے انہیںاداروںکو دیاجائے ۔جموں وکشمیرکے موجودہ چیف سیکریٹری اتل ڈھلونے اس معاملے کاسنجیدہ نوٹس لیا اور ویٹنگ لسٹ کو قلع دم قرار دینے اور نئے سرے سے سرکاری اداروں میں بھرتی کرنے پرآمادگی ظاہرکی ۔بتایاجارہاہے کہ سروس سلیکشن بورڈ اور پبلک سروس کمیشن نے سینکڑوں کی تعداد میں ویٹنگ لسٹ کے تحت بھرتی کئے جانے والے لسٹ کومنسوخ کرکے اداروں کواسامیاں واپس کردی اور اب سرکار نے فیصلہ کیاہے کہ افرادی قوت کی کمی کودورکرنے کے لئے ٹھوس اور مضبوط بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائے گے۔ سروس سلیکشن بورڈ پبلک سروس کمشن تحریری امتحانوں کاکراناخود ممکن بنادے اور آنے والے مہینوں کے دوران جموںو کشمیرکے سرکاری اداروں میں مرحلہ وار طریقہ سے اسامیوں کوپرُکرنے کی خاطر اپنی خدمات انجام دے ۔نئی دہلی سے خبررساں ادارے وجوتفصیلا ت موصول ہوئی ان کے مطابق27ہزار کے قریب اسامیوں کوُپرکیاجائیگا۔ پہلے مرحلے پربارہ ہزار دوسرے مرحلے پر دس ہزار اور تیسرے مرحلے پرپانچ ہزار کے قریب اسامیوںکو پرُ کیاجائے گا۔ ا س کے ساتھ ساتھ جموںو کشمیرکے اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں نیڈ بیس پرکام کرنے والوں او رکنٹریکچول بنیادوںپرتعینات ملازمین کوکسی حد تک راحت دلائی جائے گی ۔اس سلسلے میں ایک میکانززم بنایاجارہاہے ۔عارضی ملازمین کومستقل کرنے کے لئے رقومات اکھٹے کئے جارہے ہیں۔ مرکزی وزارت خزانہ او رجموںو کشمیر انتظامی کونسل ایک حکمت عملی اپنانے پرغور کررہی ہے تاکہ ا س بڑے مسئلے کو آسانی او رخاموشی کے ساتھ حل کیاجاسکے۔