سری نگر- جموں قومی شاہراہ پرمنگل کے روز ٹریفک معطل رہے گا: ٹریفک پولیس

جموں//وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظرمنگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہے گی۔جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پرمنگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر صبح کے 8بجے سے کسی بھی گاڑی کو قاضی گنڈ سے جموں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر ڈلواس کے نزدیک مرمت کے پیش نظر شاہراہ منگل صبح آٹھ بجے سے لے کر بدھ کی صبح آٹھ بجے تک دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی اور اس دوران کسی بھی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر اور سری نگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔