رام بن میں شبانہ آتشزدگی کی واردات میں 6 دکانیں خاکستر

جموں//جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے اکھرل بازار میں درمیانی شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں چھ دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق رام بن کے اکھرل بازار میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔معلوم ہوا ہے کہ نصف درجن کے قریب فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چھ دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔