نائب تحصیلدار کی 273اور پٹواریوں کی دو ہزار 144آسامیاں خالی

صرف 38آسامیاں ایس ایس بی کو ریفر، آر ٹی آئی میں انکشاف
اُڑان نیوز

جموں//اس بات کاا نکشاف ہوا ہے کہ محکمہ مال میں پٹواریوںکی دو ہزار سے زیادہ اور نائب تحصلیداروں کی د وسو سے زیادہ نشستیں خالی پڑی ہوئی ہے اور محکمہ کی جانب سے صرف 38نائب تحصیلداروں کی اسامیوں کوپرُ کرنے کاارادہ ظاہرکیاہے جس پرتعلیم یافتہ بے روز گاروں نے حیرانگی کااظہارکیا۔ اگرمحکمہ میںتین ہزار کے قریب تعلیم یافتہ اسامیاں خالی پڑ ی ہے تو انہیںپرُکرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ جموںو کشمیرکے بے روز گارون کوروز گار کے موقعے دستیاب ہوسکے ۔حق اطلاعات کے تحت ایک شہری نے جموںو کشمیر انتظامیہ سے محکمہ مال میں پٹواریوں اور نائب تحصیلداروں کی اسامیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے عرضی دائر کی تھی اور محکمہ مال نے جو اطلاعات فراہم کئے ہے ان کے مطابق محکمہ میں پٹواریوں کی دو ہزار 144اور نائب تحصیلداروں کی دوسو73اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں ۔محکمہ نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹر کی اسامیاں ابھی تک خالی پڑی ہوئی ہے تاہم حال ہی میں مختلف اداروں کی جانب سے سروس سلیکشن بورڈ اور پبلک سروس کمیشن کودو ہزار کے قریب اسامیاں پرُکرنے کیلئے احکامات صادر کئے گئے اور محکمہ مال نے نائب تحصیلدار کی صرف 38اسامیاں پبلک سروس کمیشن کو روانہ کی ۔حق اطلاعا ت کی جانکاری کے مطابق دو سو 73اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہے اب محکمہ مال میںکتنی اسامیاں خالی ہے ا سکے بارے میں محکمہ مال کی جانب سے گول مول جواب تو دے دیاگیا تاہم جموںو کشمیرکے بے روز گاروں نے اس بات پرحیرانگی کا اظہارکیاہے اگرایک ادارے میں تین ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہے تو انتظامیہ نے صرف دو ہزار کے قریب اسامیوں کوپرُکرنے کے لیئے پبلک سروس کمشن کو احکامات کیسے صادر کئے ۔تعلیم یافتہ بے روز گاروں کے مطابق جموں کی گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ 10+2اور دوسویں پاس 13-14لاکھ کے قریب نوجوان بے رو زگارکے حصول روز گا رکے خاطردر درکی ٹھوکرے کھارہے ہیں۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق پچھلے دو دہائیوں سے یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ 64-74ہزار کے قریب اسامیاں سرکاری اداروں میں خالی پڑی ہوئی اور سرکار ہر بار فاسٹ ٹریک بنیادوںپرخالی بڑی اسامیوں کوپرُکرنے کے دعوے کررہی ہے تاہم اداروں مین افرادی قوت کی کمی کودور کرنے کیلئے کچھوے کی چال چلی جارہی ہے ۔