بھاجپا صدر کا دورہ جموں آخر ی وقت ملتوی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ لی

اُڑان نیوز
جموں//جموں میں گہری دھند اور موسمی خرابی کے باعث بی جے پی صدر جے پی نڈا کا دورہ جموں آخری وقت میںملتوی ہوگیا ۔ جموں میں گہری دھند کے باعث بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کا دورہ جموں آخری وقت میںملتو ی ہو گیا ۔گہری دھند کے باعث جے پی نڈا کا طیارہ جموں ہوائی اڈے پر لینڈ نہ کر سکا جس کے بعد انہیں واپسی کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ اُن کااستقبال کرنے کیلئے جموں میں بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ ، بی جے پی جموں کشمیر کے صدر رویندرا رینا اور دیگر پارٹی لیڈران موجود تھے ۔ خیال رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ایک روزہ دورہ پر جموں وارد ہونے والے تھے جہاں لوک سبھا انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہونے والا تھا جبکہ اس میٹنگ میں بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈران بھی شامل ہونے والے تھے ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ماہ کے آخر یا فروری کے شروع میں جموں و کشمیر کے دورے پر بھی بات ہونی والی تھی ۔ بعد ازاں انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پارٹی لیڈران کی میٹنگ لی جس میں بھاجپا سے وابستہ سبھی سابقہ لیجسلیچرز، سنیئر عہدیداران، کشمیر سے لیڈران سبھی نے شرکت کی۔نڈا نے مکمل بریفنگ حاصل کی اور پھر عہدیداران کو آنے والے انتخابات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں