جموں کشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں عروج پر,قیام امن کی مکمل بحالی کیلئے کوشاں

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے خطہ کو آگ کے شعلوںکی نذر کیاتھا: ترون چھگ
نیوزڈیسک
جموں //5اگست 2019سے جموں کشمیر جس طرح سے بدلہ ہے یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑی کامیابی ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چھگ نے کہا کہ جموں کشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں عروج پر ہے اور صنعتوں میں ایک نئی بہار آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی سرکار ملی ٹنسی کے خلاف زیرو ٹالررنس پر قائم ہے اور امن و امان کی صورتحال کو مکمل طو پر بحال کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے ۔ جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے ایک مرتبہ پھر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ماں بیٹے اور باپ بیٹے کی پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک ادارہ کے طرح کام کرتی ہے جہاں ہر کوئی فیصلہ قوانین کے دائرہ میںہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال1990میں جموںکشمیر کی مقامی سیاسی پارٹی نے کشمیر اور جموں کے ہر حصہ کو تشدد اورا ٓگ کی بھٹی میں ڈال دیا تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار نے جموں کشمیر کو تشدد سے باہر نکال کر سیاحت کے اوچھال میں ڈال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد جموں کشمیر کی تصویر بالکل بدل چکی ہے اور لوگ بنا کسی خوف کے گھروں سے باہر نکال جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے اور یہاں ترقی ہوئی ہے جبکہ پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت ہر گائوں میں سڑک کی تعمیر ہوتی ہے ۔ ترون چھگ نے کہا کہ محبوبہ مفتی کے دور اقتدار میں ہمیں بتایا جاتا ہے کہ کتنے دن بند ہوتے تھے اور کتنا تشدد تھا ۔ آج دیکھیں اور بتائیں ہمیں کہ کس طرح کی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کا اس طرح کا بہائو ہے کہ کشمیر کے کسی بھی ہوٹل میں رہنے کی جگہ میسر نہیں ہے اور ہوٹل سیاحوں سے بھرے پڑے ہوئیں ہے ۔ انتخابات کو لیکر انہوںنے بتایا کہ کس کو کہاں منڈیٹ دیا جائے گا وہ وقت آنے پر بتایا جائے گا اور پارٹی ہائی کمان جس کو منڈیٹ دیگی اس کو خوشی سے لیا جائے گا ۔