جموں میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

جموں//سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں صوبے میں منگل کے روز مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ایس آئی اے کی ٹیموں نے جموں صوبے میں کئی مقامات پر چھاپے مارے جس دوران رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ستواری پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں ایس آئی اے نے پولیس اہلکار کے گھر کو بھی کھنگالا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔