سال نو لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی لے کر آئے: منوج سنہا

سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سال نو کی آمد پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں دعا گو ہوں کہ یہ سال تمام لوگوں کے لے خوشی و خوشحالی لے کر آئے’۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سال نو کی آمد پر تمام لوگوں کو مبارک باد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔انہوں دعا کرتے ہوئے کہا: ‘سال 2024 تمام لوگوں کے لئے خوشحالی، اچھی صحت اور خوشی لے کر آئے’۔دنیا بھر کی طرح سری نگر کے تاریخی لال چوک میں اتوار کی شام لوگوں کے ایک جم غفیر نے سال نو کے آمد کے پیش نظر جشن منایا۔جشن کے پیش نظر لالچوک اور گردنواح میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے گھنٹہ گھر کے نزدیک نئے سال کا جشن منایا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔