پونچھ قصبہ میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ، مکینوں پریشان حال

جے بی سنگھ
پونچھ//قصبہ پونچھ میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ نے مکینوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ پونچھ بازار کے بیچ کتوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے جس سے راہگیروں کے لئے بہت مشکل پیدا ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے حالانکہ کتوں کی نس بندی کیلئے کوششیں کی گئی۔ اُن کو اٹھایا گیا مگر ان سب کوششوں کے باوجود بھی یہ آوارہ کتے خوب گھوم رہے ہیں ۔جمعہ کو ہاتھی تھان بازار میں کتے نے ضعیف العمر شخص کو راہ چلتے کاٹ ڈالا۔ ضعیف العمر شخص نے اس موقع پر کہ ہے کہ وہ غریب ہے اور علاج و معالجہ کی استطاعت بھی نہیں۔ ضعف کی وجہ سے وہ کتے سے جان بچانے کیلئے بھاگ بھی نہیں سکا جس وجہ سے کتے نے اس کو نقصان پہنچایا۔