گول ٹھٹھارکہ کا ماگرے محلہ گھپ اندھیرے میں مقامی لوگوں کا احتجاج، جلد از جلد بہتر بجلی سپلائی بحال کرنے کی مانگ

گول/گزشتہ روزسب ڈویژن گول کے علاقہ ٹھٹھارکہ میں لوگوں نے زور دار احتجاجی مظاہرہ کرتےہوئے دس دن کے اندر اندرعلاقے میں ٹرانسفارمر نصب کرنے کی مانگ کی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق1980میں ہائر سکینڈری سکول کے ساتھ ٹرانسفارمر لگالیکن تب سے لیکر اب تک علاقہ آبادی کے لحاظ سے کہیں پہنچا لیکن علاقہ میں ابھی بھی وہی ٹرانسفارمر ہے جس وجہ سے بجلی کی ولٹیج اس کم ہوئی ہے کہ 9وولٹ بلب بھی نہیں چل پاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہسیاست دانوں نے ہمیں سبز باغ دکھائے کر وعدے تو کئے لیکن حالات جوں کے توں ہیں ۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں نئےٹرانسفارمر کی مانگ کو لے کر ہم ایکس ای این رام بن کے پاس گئے ، ڈی ڈی سی چیرپرسن کے پاس گئے لیکن تمام لوگوں نے صرف یقین دہانیاں دیں لیکن زمینی سطح پر کوئی کام نہیں ہوا۔مقامی لوگوں نے کہا ہمیں بالخصوص ڈی ڈی سی چیئر پرسن رام بن سے گلہ ہے کہ وہ ضلع رام بن میں اپنے کاموں کو گنوانے کیلئے آئے روز بلند بانگ دعوے کرتی تھکتی نہیں ہے لیکن اُن کے اپنے ہی حلقہ میںلوگ بجلی جیسی بنیادی سہولیت کیلئے ترس رہے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ اِس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ سیاست دان صرف ووٹ بٹورنے کی خاطر عوام کیساتھ کھوکھلے اور جھوٹے وعدے کرتے ہیں جن کا حقیقت ہونا ایک معجزہ ہی ہوتا ہے ۔احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم 10دن کا الٹی میٹم دیتےہیں اگر دس دن کے اندر اندر علاقے میں نیا ٹرانسفارمر نہیں لگا توسنگلدان بازار میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کی ذمہ داری محکمہ متعلقہ پر عائدہو گی ۔