سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سری نگر//وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔بتادیں کہ سری نگر – جموں قو می شاہراہ کواتوار کے روز رام بن علاقے میں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا۔ٹریفک پولیس حکام نے اتوارکے روز کہا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے تاہم ٹریفک جام کی وجہ سے کئی مقامات پر گاڑیاں رکی ہوئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے لین ڈسپلین کے مطابق چلنے کی تاکید کی۔