مقامی وئب پورٹل “دی چناب ٹائم” کی پہل سرازی اور بھدرواہی اور اردو زبانوں کے بعد اب کشمیری زبان میں خبریں نشر کرنے کا سلسلہ شروع

عارف ملک

بھلیسہ//مقامی زبانوں کو فروغ دینے کی غرض سے مختلف مقامی زبانوں میں نجی پورٹل دی چناب ٹائم میں سرازی اور بھدرواہی زبانوں میں خبریں نشر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ انگریزی اور اردو میں بھی خبرئں نشر کی جاتی ہے تاہم چند روز قبل سے “ڈی چناب ٹائم” نجی ویب پورٹل جس کے بانی انظر ایوب ہے نے ایک کشمیری زبان میں بلیٹن شروعات کی ہے. پورٹل کے بانی انظر ایوب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بولیوں میں بولیٹن نشر کرنے کا مقصد ان زبانوں کو فروغ دینا ہے چونکہ ان زبانوں کی سرکاری طور پر کوئی شناخت نہیں ہے. واضع رہیں وئب پورٹل نے سال 2021 سے بھدرواہی اور سرازی میں بلیٹن نشر کرنے کا آغاز کیا تھا جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں کافی ستائش کی گی تھی اور میں، چناب ٹائمز کو مقامی پہاڑی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے ہے، پہاڑی کور کمیٹی کے ذریعے “بیسٹ نیوز پورٹل ایوارڈ” کے لیے نامزد کیا گیا تھا.