غزہ کے اسپتال پر ہوئے حملے میں شامل لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے:وزیراعظم مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کی اسرائیل حماس جنگ میں غزہ پٹی کے ایک اسپتال پر حملے میں مارے گئے لوگوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’’غزہ کے الاہلی اسپتال میں لوگوں کی المناک نقصان سے گہرا صدمہ لگا۔ متاثرہ کے خاندان کے تئیں ہماری دلی تعزیت، اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے دعا۔‘‘مسٹر مودی نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریق کے درمیان جاری تنازعہ میں شہریوں کے جانی نقصان ہونے کی سنگین تشویش مسلسل فکر کا موضوع ہے۔ اس میں شامل لوگوں کو ذمہ دار ٹہرایا جانا چاہئے۔