گول میں تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

ایک کلو چرس برآمد،عوام نے پولیس کی کارروائی کو سراہا
ایم شفیع میر
گول/گزشتہ روز پولیس نے زالس گول کے علاقے سے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے تقریباً 1کلو گرام بھنگ نما مادہ برآمد کیا۔ملزما ن کو دبوچنے کیلئے ایس ایس پی رام بن موہتا شرما کی مجموعی نگرانی اور رہنمائی میںخصوصی ٹیموں کی قیادت ایس ایچ او پی ایس گول، فردوس احمد نے ایس ڈی پی او گول نہار رنجن جے کے پی ایس کی نگرانی میں پی ایس آئی وقار بیگ اور اے ایس آئی مختیار احمد کی نے یہ کارروائی انجام دی۔ تفصیلات کے مطابق زلس گول کے مقام پرپولیس نے دوران چیکنگ ایک گاڑی ماروتی زیر نمبر JK02AP 3243 کی تلاش لی جس دوران گلزار احمد میر ولد محمد عبداللہ میر نامی ایک شخص جو کہ سلبلہ کا رہائشی ہے سے 25گرام چرس برآمد ہوا۔پولیس نے مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اْس کے خلاف مقدمہ علت نمبر120/2023بجرائم 8/20/NDPS Actدرج کر کے کاروائی شروع کر دی۔مزید برآں مصدقہ اطلاع پر محمد سلیم ولد عبدالرشید شان اور ان کی اہلیہ زریفہ بیگم کے خلاف مقدمہ علت نمبرت121/2023بجرائم 8/20/29درج رجسٹر کے کر کے منشیات فروشوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ۔قابل ذکر ہے کہ پولیس ٹیم نے جب مذکوریان کے گھر میں تلاشی لی محمد سلیم ولد عبدالرشید کے گھر سے تقریباً 1420 گرام چرس جیسی مادہ معہ پیکنگ برآمد کر لی۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔منشیات فروشوں کے گروہ کو بے نقاب کرنے کیلئے پولیس نے تحقیقات جاری کردی ہے ، تینوں ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔پولیس کے اِس منشیات مخالف مہم کو علاقہ گول کے معززین نے خوب سراہا اور علاقہ گول کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے پولیس کو ہر ممکن تعاون دینے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں منشیات فروشوں نے اپنا نیٹ ورک کافی وسیع کر دیا ہے جس وجہ سے علاقہ کی نوجوان نسل نشہ جیسی مہلک لعنت میں بری طرح سے پھنستی جا رہی ہے،لہٰذا پولیس کو چاہیے کہ وہ عوامی تعاون حاصل کر کے علاقہ گول کو منشیات فروشوں کے چنگل سے آزاد کرکے نوجوان نسل کو تباہ و برباد ہونے سے بچائے۔

شایم شفیع میر