متعدد وفودلیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

جموں// سابق وزیر محترمہ پریا سیٹھی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور جموں خطے کے روحانی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔دیویندر سنگھ رانا، سابق قانون ساز اور سینئر بی جے پی لیڈر نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔جموں کشمیر شرنارتھی ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے اس کے صدر شی گرودیو سنگھ کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی اور 1947 کے پی او جے کے بے گھر افراد کے متعلقہ مسائل کو حل کرنے میں ان کی مداخلت کی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات اور مسائل کو مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔بعد ازاں، ایس بی آئی کے چیف جنرل منیجر، سٹیٹ بینک آف انڈیا، چندی گڑھ سرکل، ایس ایچ ونود جیسوال نے بینک کے عہدیداروں کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں ایس بی آئی کی جانب سے خدمات کی توسیع اور سماجی و اقتصادی میں فعال طور پر تعاون کرنے کے ان کے عزم کے بارے میں بتایا۔