آیوشمان اسکیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کاانکشاف تحقیقات کے احکامات صادر

اُڑان نیوزنیٹ ورک
جموں// آیوشمان اسکیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کاسنسنی خیز انکشاف 450کے قریب کیس درج ایک مریض کی تصویر 19بار اَپ لوڈکرکے سرکاری خزانے سے رقومات نکال کران کی بند ربانٹ کی گئی ہے ۔جموںو کشمیرانتظامیہ نے معاملے کی فوری تحقیقات کے احکامات صادر کر دیئے ہیں ۔جموں وکشمیر میںایوشمان اسکیم کے زریعے سرکاری خزانے سے رقومات نکال کران کی بندربانٹ کامعاملہ طشت از بام ہوا ہے۔ کئی سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میںاسکیم کے زریعے جعلی مریض او ردستاویزات بناکرلاکھوں روپئے خزانہ عامرہ سے نکال کران کی بندربانٹ کی گئی ہے ۔ا س بات کابھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک مریض کی تصور 19بار اَپ لوڈکرکے جعلی دستاویزات بناکرسرکاری خزانے سے رقومات نکالی گئی ہے چار سوپچاس کے قریب بے ضابطگیوں کے واقعات رونماء ہوئے ہیں کروڑوں روپے خزانہ عامرہ سے نکال کران کوہڑپ کرلیاگیاہے۔ جموںو کشمیر انتظامیہ نے معاملے کاسنجید ہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے احکامات صادر کر دیئے ہے ۔انتظامیہ کے ایک سینئرافسر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پرکہا کہ چارسوپچاس کی نہیں بلکہ بڑے پیمانے پربے ضابطگیوں کا ارتکاب ہوا ہے او رکئی عناصر نے اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے فرضی مریضوں کے نام پررقومات نکال کران کی بندر بانٹ کی ہے ۔باخبرذررائع کے مطابق جلدہی یہ معاملہ اینٹی کرشن بیوروں یاکائم برانچ سی بی آئی کو سونپاجاسکتا ہے ۔سرکار کے مطابق اب تک 8ہزارکرو ڑ روپے ایوشمان اسکیم کے تحت مریضوں کے علاج پرخرچ کئے گئے ہیں جموںو کشمیرمیں اسی لاکھ کے قریب لوگوں کو ایوشمان کارڈ اجراء کئے گئے ہے اور ابتدائی مرحلے پراس اسکیم میں بے ضابطگیوں بدعنوانیوں کی شکایتیں موصول ہوئی تھی کئی ڈاکٹروں کو سرکار نے معطل اور برطرف کرنے کے احکامات صاڈ رکئے تاہم اب چار سو پچاس کے قریب کیس سامنے آگئے ہیں جن کی تحقیقات باریک بینی سے شروع کی گئی ہے آنے والے دنوں کے دوران مزیدسنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کی امیدلگائی جارہی ہے کہ بڑے پیانے پرایوشمان اسکیم کے زریعے سرکاری خزانے کولوٹاگیاہے ۔