ضلع ڈوڈہ کے گائوں ال اُگاد تحصیل بھرت بگلہ کے لوگوں کو موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوںکاسامنا

ہیلوڈیجیٹل انڈیا!یہ گائوں آج بھی’ ہیلوہیلو‘کہنے کوترستاہے!
دانش اقبال
جموں//ضلع ڈوڈہ کا گائوں ال اْگاد تحصیل بھرت بگلہ کے لوگوں کو موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے گوناں گوں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا جہاں موجودہ دور میں وقتی حکومتیں بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں کہ ہم ترقی یافتہ دور کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن یہ ترقی اس وقت بے بنیاد ثابت ہوتی ہے جب ضلع ڈوڈہ کی تحصیل بھرت بگلہ کا گائوں ال اْگاد کے علاقہ جات کی عوام کو طرح طرح کی پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑتا ہے موجودہ دور میں حکومت نے ہر کام کو انٹرنیٹ سے جوڑ دیا ہے لیکن گائوں دیہات میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سہولیات میسر نہیں ہو پاتی ایک طرف حکومت نے بچوں کو تعلیم آن لائن دینے کے احکامات صادر کئے ہوئے ہیں لیکن گائوں دیہاتوں میں انٹرنیٹ کی کمی ہونے کی وجہ سے دیہاتوں کے بچے تعلیم سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔مقا می ل لوگوں نے ضلع اور ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل کمپنیوں کے نام یہ احکامات صادر کئے جائیں کہ وہ عوام کو بہتر سروس دیں ورنہ عوام کو لوٹنا بند کریں ،ال اْگاد میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو گوناگون پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ موبائل نیٹ ورک اتنا کم ہے کہ انٹرنیٹ چلانا تو دور کی بات لیکن فون کال بھی نہیں ہو پاتی چائے وہ کوئی بھی موبائل کمپنی ہو جیسے ؛ ایئرٹیل ؛ بی ایس این ایل یا جیو جیسی بڑی کمپنی ہر ایک عوام کو بہت سروس دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں مقامی لوگوںجاوید اقبال ٹھوکر نیکہا کہ ایک طرف تو کمپنیوں نے اپنی چارجز میں 20فیصد کا اضافہ کیا اور دوسری طرف عوام کو پریشان کر کے ڈپریشن کا شکار کر رہی ہیں موبائل فون کمپنیاں اْنہوں نے جموں کشمیر گورنر انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کے موبائل کمپنیوں کے نام احکامات صادر کرکے نوٹس لیا جائے آخر کیا وجہ ہے کہ وہ اپنے صارفین کو قابل اعتماد سروس کیوں نہیں دے رہے ہیں جاوید اقبال ٹھوکر نے موبائل کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کمپنیاں اپنے صارفین کو بہتر نیٹ ورک مہیا نہیں کر سکتیںتو عوام کی زمینوں کو خالی کریں جن پر نہ حق قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں ان کا کوئی حق نہیں بنتا لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیونکہ عوام نے اپنی فصلوں والی زمین اسی لئے موبائل کمپنیوں کو دی تھی تاکہ عوام کو بہتر نیٹ ورک مل سکے۔