بٹہ مالو قتل کیس24 گھنٹوں میں حل  نابالغ ملزم گرفتار، دفعہ302کے تحت مقدمہ درج

SRINAGAR, MAY 31 (UNI) Superintendent of Police South Srinagar Gaurav addressing a press conference regarding Batamaloo murder case, in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO-26U

نیوزڈیسک

سرینگر//سری نگرپولیس نے منگل کی شام بتہ مالو بائی پاس پرایک 45سالہ شہری کے قتل کامعمہ24گھنٹے میں حل کرتے ہوئے ایک نابالغ نوجوان کو گرفتار کرنے میں کامیابی پائی ۔منگل کو شام کے وقت بٹہ مالو بائی پاس پر سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں نامعلوم افراد نے ایک شہری 45سالہ اعجاز احمدبٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن مومن آباد بتہ مالوسری نگرپر تیز دھار والے ہتھیار(چاقو) سے حملہ کرکے اُسے شدیدزخمی کردیا۔زخمی شخص کونزدیکی اسپتال جے وی سی بمنہ منتقل کیاگیا،جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑبیٹھا۔ایس ایس پی سری نگرکی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی پولیس ٹیم ،جس میں ایس پی ساوتھ ،ایس ڈی پی ائو شہیدگنج ،ایس ایچ ائو بتہ مالو اورڈی ائو ٹینگہ پورہ شامل تھے ،نے اس سنسنی خیز واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔بدھ کی صبح سری نگرپولیس نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ سری نگر پولیس نے بتہ مالو قتل کیس کو محض24گھنٹے میں حل کرتے ہوئے ایک نابالغ نوجوان (نام مخفی) کو گرفتار کرنے میں کامیاب حاصل کی ۔پولیس کے مطابق نابالغ ملزم کا مقتول کی بیٹی میں رومانوی دلچسپی تھی ۔پولیس نے کہا کہ ملزم کا مقتول کی بیٹی کیساتھ معاشقہ تھا اور منگل کی شام سخت تلخ کلازمی کے بعد نابالغ ملزم نے 45سالہ شخص پر چاقوسے وار کرکے اُس کو قتل کر دیا۔۔پولیس نے کہاکہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بتہ مالو میں ایف آئی آرزیر نمبر 67/2023تحت دفعہ302آئی پی سی کیس درج کرلیاگیاہے۔اس دوران معلوم ہواکہ سری نگرپولیس نے 45سالہ شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار 16سالہ نابالغ ملزم کو سری نگرکی ایک عدالت میں پیش کیا ،جہاں سے اُس کاریمانڈ حاصل کیاگیا ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اقدام قتل کی پاداش میں گرفتار مرکزی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ،تاہم اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے ،تاکہ اسبات کا پتہ لگایاجائے کہ ملزم کو یہ سنگین جرم انجام دینے میں کسی اور نے کوئی مدد فراہم تو نہیں کی ۔