پولیس کی طرف سے ڈڈپیٹھ کشتواڑمیں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا گیا

کشتواڑ/پروگرام کی صدارت ڈی ایس پی ڈی اے آر کشتواڑ ایس ایچ سجاد خان، ایس ایچ او چھاترو انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے اور آئی سی پی پی مغل میدان psi معین خان نے کی۔ اجلاس میں معززین شہر اور علاقہ کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل بشمول منشیات کی لعنت اور فائر ٹینڈر کی عدم دستیابی کو اٹھایا۔ شرکاء کی جانب سے پیش کی جانے والی شکایات/تجاویز اور مطالبات پر صبر سے سماعت کی گئی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلق مسائل ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔میٹنگ کے شرکاء نے سماجی برائیوں سے نمٹنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کمیونٹی کے باہمی میل جول میں سہولت فراہم کرنے میں ضلع پولیس کشتواڑ کی کوششوں کو بھی سراہا جہاں شرکاء آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔