کھیلوں میں کیریئر کے مواقع پر آگاہی سیشن منعقد

رام بن/ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر کم ماڈل کونسلنگ سنٹر نے آج یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں کھیلوں میں کیریئر کے مواقع پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وزارت محنت اور روزگار حکومت ہند کے نوجوان پیشہ لوپریت سنگھ اس موقع پر ریسورس پرسن تھے۔پروگرام میں 50 ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔تقریب کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کی صنعت کے نئے نمونوں سے آگاہ کیا گیا جس میں اسپورٹس جرنلزم، اسپورٹس میڈیسن، فلاح و بہبود کے کوچز، تفریح اور فٹنس شامل ہیں۔