چوگان میں موٹرسائیکل و نجی گاڑیاںچلانے پر پابندی

تاریخی چوگان کو خوبصورت چوگان بنایا جارہا ہے :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دنیشور یادو
ذوالفقار علی
ضلع کشتواڑ چاروں طرف چناروں سے گھراہوا 550کنال اراضی پر پھیلاہوا کشتواڑ کا تاریخی چوگان اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے کشتو اڑقصبہ کا واحدسیاحتی مقام ہے جہاں پر ہرعمر اور جنس کے لوگ آکراس کی خوبصورتی کا مزالیتے ہیں اور بچے کھیل کودکا مزالیتے ہیں ۔یہ تاریخی میدان کئی طرح کی مزہبی رسومات کے لئے بھی استعمال ہوتاہے جس میں عیداور دسہرہ کے اجتماعات قابل ذکر ہیں ۔لیکن بدقستمی سے چنار کے درختوں سے گھیراہوا یہ میدان چوگان کے اندار کئی مقامات پر موٹر سائیکلوں کا چلنا رہتا ہے جسکی وجہ سے چوگان میں سیرتفریح کیلئے آئے لوگوں کوبھی مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر دینشوار یادوں نے ایک آڈر میں چوگان کے اندر کسی بھی صور ت میں موٹر سائیکل و سکوٹی و دیگر لوگوں کی نجی گاڑیاروں کی آمدرفت نہیں رہی گی ۔ کشتواڑ کو ایک تایخی چوگان بنایا جا رہا ہے تاکہ باہر سے آنیوالے کی نظریں چوگان پر ُر ہتی ہے جسکو خوبصورت چوگان بنایا جارہا ہے۔ قصبہ کشتواڑ کے متصل میں کم از کم ڈٹرھ کلومیٹر تک لمبا وسیح سبز ہ زاہ میدان ہے جوچوگان میدان کے نام سے موسوم ہے۔ اس میدان میں شام کو بچے، بوڑھے ،جوان سیروتفریح کرتے ہیں،لڑکے ،لڑکیاں کھیل کھلتے ہیںضلع انتظامیہ اور کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کوشش کی جارہی ہے۔ چوگان کو ایک خوبصورت چوگان بنایا جائے گا۔کشتواڑ چوگان کی تاریخی اہمیت بھی ہے اور اس میدان میں شاہ اسرارلدین اپنے دوستوں کے ہمراہ کھیلاکرتے تھے۔
یہ میدان کشتواڑ کے آپسی بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بھی ایک زندہ مثال ماناجاتاہے ۔جہاں اس میدان میں عیدین کی نمازاداہ ہوتی ہیں وہیں اور اسے ہی میدان میں شمشان گھاٹ کے طور پر بھی ہندوسماج لوگ استعمال کرتے ہیں ۔یہ میدان سیروتفریح کے علاوہ کھیل کے میدان کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس زعفران زار وادی کو قدرت نے یہ حسین جمال دیاہے کہ یہاں کے لوگ بہت ہی مہمان نواز ہیں اور ایک دوسر ے کے درد کو سمجھتے ہیں۔ اس پر آشوب دور میں یہاں پر ہندہ کی شادی کی تقریب میں مسلمان بھائی بھی بڑھ چڑکر حصہ لیتے ہیں ۔