بانہال کے معروف و ہر دل العزیز ایڈوکیٹ افتخار ملک نہ رہے

مختلف انجمنوں و لیڈران کا اظہار دکھ، روزنامہ اْڑان کے مینیجنگ ایڈیٹر تنویر احمد خطیب کا بھی اظہار رنج
بانہال // بانہال کے کراوہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ہر دل َعزیز ماہر قانون ایڈوکیٹ افتخار احمد ملک کی اچانک موت واقع ہو گئی ہے جسکی وجہ سے یورے ضلع رام بن میں غم کا ماحول چھایا ہواہے – مرحوم ضلع رام بن کے عدلیہ کے ایک تجربہ کار پروسیکیوٹنگ آفیسر کی حثیت سے کام کرتے تھے- تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام مرحوم کو کچھ تکلیف محسوس ہونے کے بعد فوری طور ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں جموں منتقل کیا گیا لیکن وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے – مرحوم ایڈوکیٹ افتخار ملک ایک نامور اور ذی عزت خاندان سے تعلق رکھتے تھے –
مرحوم الحاج ایڈوکیٹ ملک محمد عبداللہ کے فرزند اکبر اور معروف ایڈوکیٹ تصدق ملک،ایڈوکیٹ بھاری عبداللہ، اور ماسٹر جہانگیر ملک کے بڑے بھائی تھے – مرحوم بہت ہی شائستہ ، خوش اخلاق اور انسان دوستی شخصیت کے مالک تھے – مرحوم کی موت پر پورے ضلع میں غم افسردگی کی لہر پھیل گئی ہے اور ان کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیا یے – مرحوم کی موت پر بار ایسوسی ایشن بانہال،رام بن کے علاوہ مختلف سیاسی،سماجی، دینی اور ادبی انجمنوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے – مشہور ایڈوکیٹ افتخار ملک کی موت پر کل ضلع رام بن کی تمام عدالتوںمیںکام کاج معطل رہے گا ۔ روزنامہ اْڑان کے منیجنگ ایڈیٹر تنویر احمد خطیب نے بھی مرحوم کی موت پر زبردست دکھ کا اظہار کیا ہے اور ملک خاندان کے ساتھ تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ہے – انہوں نے کہا ہے کہ وہ مرحوم کو ذاتی طور ہر جانتے تھے اور اس خاندان کو قریبی سے جانتے ہیں اور ان کے ساتھ قریبی مراسم تھے – انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں – مرحوم تقریباً دو دہائیوں سے زائد عرصے سے رام بن میں ہی رہائش پذیر تھے تاہم ان کا نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے کرواہ بانہال میں انجام دیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں اپنے آبائی قبرستان میں پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا-