لیفٹیننٹ گورنر نے 97کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر15اہم پروجیکٹوں کو عوام کے نام وقف کیا

نیوزڈیسک
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کل جموںاینڈ کشمیر اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمٹید ( جے کے آئی ڈی ایف سی ) کے 97کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ عوام کے لئے وقف کئے گئے ان میں سے کچھ پروجیکٹ برسوں سے زیر اِلتوأ تھے ۔ہمارا عزم او رتوجہ تیز رفتار ترقی او رمنصوبوں کی بروقت تکمیل پر ہے ۔‘‘واضح رہے کہ آج15 پروجیکٹوں کا اِی ۔ اِفتتاح ہواجن میں سی ایچ سی چھتر گام بڈگام، پی ایچ سی آری پنتھن ،گورنمنٹ وومن ڈگری کالج پلوامہ میں کلاس روم اور لائبریری بلاک، منطقی سکول اونتی پورہ ، صنعتی گروتھ سینٹرسانبہ میں مرحلہ اوّل کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ ، آئی ٹی ٹاور بلڈنگ ۔IIرنگریٹ ، چیکواری مال ک￿ل ، کن￿ز ک￿ ل اور ڈبلیو ایس ایس موہڑہ جملان کی بہتری ، زین کوٹ میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ، ڈونگیاں سے جٹکی پنج پیر تک سڑک ، کانشی پور آشرم روڈ سے لوئر گڈی گڈھ جموں، گوجر منڈی راجوری میں بوائز ہائرا سکینڈری سکول ،پتنی ٹاپ پر سیوریج سکیم اور کشمیر یونیورسٹی میں سپورٹس فیسلٹی شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شکلی مجموعہ بھی جاری کیا جوجے کے آئی ڈی ایف سی کے 1,507 پروجیکٹوں کی تالیف 2,504 کروڑ روپے کی لاگت سے دسمبر 2022ء تک مکمل ہوئی۔جے کے آئی ڈی ایف سی نے 901.25 کروڑ روپے کے 464کنکٹویٹی پروجیکٹس( 309سڑکیں اور 155پُل)،236.42 کروڑ روپے کی لاگت سے صحت شعبے کے 65منصوبے ، 112 بجلی کے منصوبے 187.68 کروڑروپے ،واٹر سپلائی کے 329 منصوبے 394.17 کروڑ روپے کی لاگت سے اور 116 تعلیمی شعبے منصوبے 168.98کروڑروپے ، کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کی شمولیت کے لئے 212 منصوبے ( 85منصوبے اور 127 ذیلی منصوبے ) 124.15کروڑ روپے کی رقم سے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔مختلف شعبوں او رسکیموں کے تحت یہ تمام منصوبے عوامی بہبود کے لئے طے کئے گئے ہیں اور ان سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور جموںوکشمیر یوٹی کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جے کے آئی ڈی ایف سی ملک بھر میں پہلی آرگنائزیشن ہے جس نے اَپنے تمام جاری منصوبوں کے لئے جیوٹیگ شدہ امیجز کو شامل کیا ہے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اِنتظامی سیکرٹریز او ردیگر اعلیٰ اَفسران موجودتھے۔