ایک ہفتہ طویل کشمیر سولر ایکسپو۔2023ء کا آغاز لوگ سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں:چیف سیکریٹری

اُڑان نیوز
سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کل یہاں کشمیر ہاٹ نمائش گرائونڈ میں ایک ہفتہ طویل میگا سولر ایکسپو کا اِفتتاح کیا۔جے اینڈ کے انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( جے اے کے اِی ڈی اے ) نے 17؍مئی سے 23؍ مئی تک منعقد ہونے والی اِس نمائش کا اِنعقاد قابل تجدید توانائی کی صنعت کے متعدد دکانداروں اور جموںوکشمیر کے دیگر لائن محکموں کے اِشتراک سے کیا ہے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایکسپو کے اِنعقاد کے لئے جے اینڈ کے انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( جے اے کے اِی ڈی اے )کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اِس پہل سے لوگوں میں روف سولر پلانٹوں اور دیگر مستفید پر مبنی سکیموں کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں بہت مدد ملے گی۔اُنہوں نے جے اینڈ کے انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( جے اے کے اِی ڈی اے )سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کے دیگر حصوں میں اس طرح کے مزید بیداری کیمپوں اور نمائشوں کا اہتمام کرے تاکہ وہاں کے لوگ روف سولر پلانٹ ، کُسم سکیم اور اس سے فائنانسنگ پیٹرن اور فوائد کے بارے میں جان سکیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ توانائی کے قابل تجدید ذرائع کا مستقبل ہے اور حکومت قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دے کر فوسل فیول پر اَنحصار کم کرنے سے مستقبل کا تصور کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کاربن کے اَخراج کو کم کرنے ،روف سولر پروگرام سے شمسی توانائی کی پیداوار جموں وکشمیر میں گھریلو صارفین کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گی تاکہ ہمارے پاور ڈسکام کو باقی صارفین کو معیاری بجلی فراہم کرنے میں مددفراہم کی جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ وہ بڑے اقدامات ہیں جن کا مقصد توانائئی کے لئے فوسل فیول پر لوگوں کا اَنحصار کم کرنا ہے ۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ آخرکار مستقبل قابل تجدید توانا ئی کا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صاف اور کم مضر صحت کے علاوہ توانائی لوگوں کے لئے سستی ہے ۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس مستقبل کی ٹیکنالوجی کو اپنے گھریلو اور زرعی مقاصد کے لئے آسانی سے اَپنائیں تاکہ اَپنے وسائل اور ماحول کو بھی بچایا جا سکے۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے کہا کہ محکمہ اِن دونوں سکیموں کے فروغ کے لئے ٹھوس کوششیں کررہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی وزارتِ نئی اور قابل تجدید توانائی کی سکیموں کے تحت جموںوکشمیر یوٹی بھر کے گھریلو بجلی کے صارفین بجلی کے مقصد کے لئے روف ٹاپ سولر پی وِی پلانٹس لگاسکتے ہیں اور پی ایم۔ کُسم کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے پمپوں کی تنصیب کا فائدہ بھی حاصل کرسکتے ہیں تاکہ ان کی آبپاشی ضروریات پورا کیا جاسکے۔مزید برآں ، اِس روف ٹاپ سولر سکیم کے تحت شمسی فوٹو وولٹک روف کی تنصیب کے لئے صارفین کو 65فیصد تک سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ۔ سولر روف ایک کلوواٹ سے 10کلو واٹ تک دستیاب ہیں اور صارفین کو پانچ برس کی مفت دیکھ ریکھ بھی فراہم کی جاتی ہے۔پی ایم ۔ کُسم کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ مرکزی حکومت نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے آبپاشی کے ذرائع فراہم کرنے کے لئے شروع کی تھی۔ اِس میں یہ بھی شامل کیا گیا کہ حکومت اس مستفید پر مبنی سکیم سے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ فراہم کرنا چاہتی ہے۔یہ سکیم کسانوں کو اے سی اور ڈی سی سطح اور آبدوز پمپ کے اِنتخاب سے آبپاشی کے مقاصد کے لئے 10 ایچ پی کپسٹی تک کے سبسڈی والے شمسی توانائی سے چلنے والے پمپ لگانے کی اِجازت دیتی ہے ۔کُسم سکیم کے تحت مرکزی اور جموںوکشمیر یوٹی حکومت 80فیصد تک سبسڈی فراہم کرتی ہے جبکہ استفادہ کنندہ اورکسان کو سکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے مشینری کی صرف 20فیصد لاگت برداشت کرنی پڑتی ہے۔