مرکزی وزیر مملکت زراعت اور بہبودِ کسان نے جموںمیں روزگار میلہ کے دوران تقرری نامہ پیش کئے

نیوزڈیسک
جموں//مرکزی وزیر مملکت زراعت و بہبودکساناں کیلاش چودھری نے کل کنونشن سینٹرجموں میں منعقد ہ روزگار میلے کے دوران مختلف محکموں اور وزارتوں میں بھرتی کے لئے 101اُمید واروں کو تقرری نامے پیش کئے۔اِس تقریب میں میئر میونسپل کارپوریشن جموں راجندر شرما ، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جے اینڈ کے سرکل کلپنا راج سنگھوٹ ، پوسٹر جموں ریجن کرنل وِنود کمار اور ڈائریکٹر پوسٹل سروسز پنکج کمار نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر مرکزوزیرمملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو 10لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ کے ایک حصے کے طور پر یہ پانچواں روزگار میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ زائد اَز 71ہزار کامیاب اُمید واروں بشمول جموںوکشمیر کے 101 اُمید واروں کو آج ملک بھر میں منعقدہ 45 تقاریب میں اِس طرح کے تقرری نامے فراہم کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے اُمید واروں پر زور دیا کہ وہ امرت کال کے دوران قوم کی خدمت کرنے کے اِس موقعہ سے فائدہ اُٹھائیں اور لگن و خلوص کے ساتھ کام کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ دو برسوں میں ایک لاکھ سے زیادہ سٹارٹ اَپس کے قیام میں سہولیت فراہم کی ہے اور اہل اُمید واروں کو سکل ڈیولپمنٹ کی متعدد تربیت فراہم کی ہے ۔اُنہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اِنڈیا کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔میئر میونسپل کارپوریشن جموں نے اِجتماع سے خطاب کیا اور وزیر اعظم کے مشن موڈ پر نوجوانوں کو برسوں کے دوران ملازمتیں فراہم کرنے کے مشن پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ بااِختیار بنانا زندگی کو بدلنا ہے اور کامیاب اُمید واروں سے کہا کہ وہ سخت محنت کریں اور معاشرے کے لئے رول ماڈل کے طور پر کام کریں۔منتخب نوجوانوں کو دیگر سرکاری اِداروں اور محکمہ ڈاک میں بھرتی کیا گیا ہے۔