جموں وکشمیر ناقابل تنسیخ حصہ ،G20اجلاس فطری عمل

نیوزڈیسک
نئی دہلی //جموں وکشمیر میں جی ٹونٹی ممالک کی میٹنگوں کی عمل کوفطری عمل قرار دیتے ہوے جموں وکشمیرکوبھارت کاناقابل تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ شنگہائی ممالک کے وزراء دفاع کی میٹنگ میں شرکت کی دعوت چین اور پاکستان کودے دی گئی ا ب یہ ان پرمنحصر ہے کہ وہ شنگہائی تعاون کانفرنس میں شرکت کرینگے یانہیں ۔وزارت خارجہ نے ایک دفعہ پھر جموںو کشمیرمیں جی ٹونٹی میٹنگ کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے ہدف تنقید کانشانہ بنانے کوخارج کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں جی ٹونٹی اجلاس کی میٹنگیں منعقدکی جارہی ہے جموںو کشمیر ملک کاناقابل تنسیخ حصہ ہے او رجموںو کشمیراور لداخ میں جی ٹونٹی میٹنگیں منعقد کرناایک فطری عمل ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے زررائع ابلاغ کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت سب کوساتھ لے کر چلنے والاملک ہے او ربھارت نے ہمیشہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے اورنہ اسکاکبھی رواں دار رہاہے ۔شنگہائی کانفرنس کے سلسلے میں وزراء دفاع کی میٹنگ بھارت میں منعقدہونے کے دوران پاکستان اورچین کودعوت دینے کے معاملے پرپوچھے گئے سوال پرجواب دیتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ وزراء دفاع کی میٹنگ میں شرکت کے حوالے سے چین اور پاکستان کودعوت نامے ارسال کئے ہے اب یہ ان کی ثواب دید پرہے کہ وہ آئے گے یانہیں ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بھار ت کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ یاپرُتناؤ بنانے کارواں دارنہیں رہاہے بھارت دنیامیں ہر ملک کے ساتھ برابری کی بنیاد پرتعلقات کواستوار کرناچاہتا ہے پاکستان کے اعتراضات کومسترد کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی ہمیشہ سے عادت رہی ہے کہ وہ دنیاکوگمراہ کرناچاہتا ہے کشمیرکے حوالے سے جموںو کشمیرکے لوگوں نے ہمیشہ ملک کے ساتھ اپنی یکجہتی کااظہار کیاہے اور با ربار اپنے اس فیصلے کی تصدیق بھی کی ہے۔