پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا

جموں/پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی) ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے یہاں محکمہ کے کام کاج اور پرنسپل اکائونٹنٹ جنرل جے اینڈ کے ( آڈِٹ) کے دفتر میں زیر اِلتوأ ایس ڈی ڈی سے متعلق آڈِٹ پیراز کے تصفیے کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے عملائی جارہی مختلف سکیموں کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ پوری جانفشانی سے کام کریں تاکہ تمام جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سے متعلق آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک میں مختلف آڈٹ پیراز پرسیر حاصل بحث و تمحیص ہوا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ اس وقت 229 آڈٹ پیراسیٹلمنٹ کے لئے زیر التوا ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے تقریباً 296 آڈِٹ پیرا کو ختم کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تمام زیر اِلتوأ آڈِٹ پیراز کو تیزی سے حل کرنے کے لئے کوششیں تیز کریں۔میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران ، پولی تکنیک کے پرنسپلوں ، آئی ٹی آئی کے سپر اِنٹنڈنٹوں اور دیگر متعلقہ اَفسران اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔