دیرپا ترقی کے اہداف پر علاقائی ورکشاپ کا اِنعقاد تمام شراکت دار ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار اَدا کریں گے: راگھو لنگر

سری نگر/ ڈائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جموںوکشمیر نے منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ( پی ڈی اینڈ ایم ڈی) کی رہنمائی میں ضلعی اِشارے کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لئے بینکٹ ہال سری نگر میں دیرپا ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جی) پر ایک روزہ علاقائی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔یواین ڈی پی اور مرکزی نیتی آیوگ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیا او رضلعی اِشارے کے فریم ورک کی تیاری اور اسے حتمی شکل دینے کے بارے میں مطلوبہ رہنمائی اور معلومات فراہم کیں۔ دسمبر 2022ء میں جموں یوٹی سطح کی ایک ورکشاپ بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں ایس ڈی جی پروگریس رِپورٹ 2022ء سے جموںوکشمیر یوٹی اِنڈیکیٹر فریم ورک ( یو ٹی آئی ایف ) اور ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک ( ڈی آئی ایف ) کو چیف پلاننگ اَفسران کے ساتھ ایس ڈی جی ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کو بہتر بنانے کے لئے ا ن کے تبصروں اور تجاویز کے لئے شیئر کیا گیا تھا ۔ اس میں 17 اہداف اور 169 عالمی اہداف شامل ہیں۔سری نگر میں ایس ڈی جی پر علاقائی ورکشاپ میں صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع کے نامزد ضلعی اَفسران بشمول متعلقہ چیف پلاننگ اَفسران اور ضلع شماریات اور تشخیصی اَفسران نے شرکت کی جنہوں نے فعال طور پر حصہ لیا اور سال 2023ء کے لئے ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کو حتمی شکل دینے میں مدد کی ۔ ڈی آئی ایف کو حتمی شکل دینے کے بعد ان انڈیکیٹروں پر ایک ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا تاکہ وقتاً فوقتاً اضلاع کی نگرانی اور درجہ بندی کی جا سکے۔سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر جو اِس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے، نے جموں وکشمیر کے ایس جی ڈی ڈسٹرکٹ اِنڈکس کی تعمیر کے لئے ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک کو حتمی شکل دینے کی اہمیت اور اس کے مستقبل کے اِستعمال/بجٹ کو مختص کرنے کے ساتھ جوڑنے پر کلیدی خطبہ دیا۔اُنہوں نے چیف پلاننگ اَفسران او رڈسٹرکٹ سٹیٹسٹکس اینڈ ایویلیوایشن اَفسران اور دیگر متعلقین کی فعال شرکت پر زور دیا اور کہا کہ انہیں ایک بہتر ڈسٹرکٹ اِنڈیکیٹر فریم ورک بنانے کے لئے اہم کردار اَدا کرنے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے تاکہ وہ ان اِنڈیکیٹر وں کے بارے میں جان سکیں جو ہم طے کر رہے ہیں اور ڈیٹا اِکٹھا کرنے کا ذریعہ کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اینڈ ایم ڈی جموںوکشمیر شہزادہ بلا ل نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں دیرپا ترقی کے اہداف پر ورکشاپ کی اہمیت ، اس کے حصول کے لئے مرکزی حکومت کے عزم اور اس کوشش میں جموںوکشمیر یوٹی کے کردار کے بارے میں شرکأ کو آگاہ کیا۔پالیسی ماہر یو این ڈی پی اِنڈیا اُتھپ جیمن نے جموں وکشمیر یوٹی میں دیرپا ترقی کے اہداف اور ایس ڈی جی پروجیکٹ کی عمل آوری کے منصوبے کے تعارف پر غور کیا او ردیگر قیمتی معلومات سے ضلعی اشارے کی لوکلائزیشن اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ کی رقی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ورکشاپ میں ریجنل ڈائریکٹر ( اِی اینڈ ایس) اطہر حسین قادری ، جوائنٹ ڈائریکٹر ( ایوالیویشن ) ڈی اِی ایس ریاض احمد رامشو او رڈائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس کے دیگر اَفسران نے بھی شرکت کی۔