امیت شرما نے عوام الناس کی سہولیت کیلئے مائننگ پورٹل کے کام میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت دی

سری نگر/سیکرٹری کان کنی امیت شرما نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ صوبہ کشمیرمیں جاری کان کنی کاموں کا ایک جامع جائزہ میٹنگ میں کان کنی پورٹل کے کام کو آسان بنانے کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ ، ڈائریکٹر فائنانس محکمہ کے تمام اَفسران بشمول صوبہ کشمیر اور صوبہ جموں کے ڈسٹرکٹ مائننگ اَفسران ، جے اینڈ کے منرل کارپوریشن کے اَفسران ، سینئر لأ آفیسر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ سیکرٹری کان کنی نے واضح ہدایات دیں کہ محکمہ اَب اِی۔ چالان اور اِی۔ مارکیٹ پلیس بشمول دیگر جی ٹوبی ٹوجی خدمات کے صد فیصد اِستعمال سے آن لائن خدمات کی فراہمی کے ایک اعلیٰ درجے کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور مائننگ کے کام کو آسان بنانے کا وقت آگیاہے۔ اِس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ عوامی سہولیت کو یقینی بنانے کے لئے پورٹل جو کہ وقت کی ضرورت ہے ۔ ڈی ایم اوز ، محکمانہ آئی ٹی ماہرین او رڈویلپروں کی ٹیم کے درمیان منعقدہ ایک صحت مند سیشن میں کچھ اہم تکنیکی خرابیوں کو دُور کرنے ،مائننگ ڈیپارٹمنٹ نے اِی ۔چالان کی خود کار منظوری کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا جو کہ قواعد کے تحت بھی تجویز کیا گیا ہے۔اِس سے عوام کو اِس آن لائن میکانزم سے درخواست دینے اور متعلقہ ایم ایم او دفاتر کی ٹیموں اور عملے کو بھی کافی مہلت ملے گی جو اَب کان کنی اور متعلقہ کاموں کے بہت سے دوسرے اہم پہلوئوں پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔امیت شرما نے یہ بھی ہدایت دی کہ میٹرک ٹن کے حساب سے مقدار کی یکسان پیمائش ہونی چاہیے نہ کہ کیوبک فٹ اور مائننگ پورٹل ڈیولپمنٹ ٹیم کو جلد اَز جلد اِس بے ضابطگی کو دُور کرنے کے لئے ضروری اَقدامات کرنے چاہئیں۔ مزید یہ فیصلہ لیا گیا کہ پورٹل ڈویلپروں کی ٹیم او ڈی ایم اوز کے درمیان پندرہ روزہ باقاعدگی سے جائزہ میٹنگیں منعقد کی جائیں تاکہ پورٹل کی موجودہ خصوصیات کوبہتر بنایا جاسکے جس سے ضروری اِصلاحات کو شامل کیا تاکہ آنے والے وقتوں میں جموں و کشمیر کے عوام گورنمنٹ اِی۔مارکیٹ پلیس سے کان کنی کے مواد کی خریداری کے دوران زیادہ آرام دہ محسوس کرسکیں۔سیکرٹری نے تمام ڈی ایم اوز کو بالخصوص دَس کشمیر اَضلاع میں کام کرنے والے کو ہدایت دی کہ وہ سرمائی مہینوں میں کان کنی کی سرگرمیوں کو متحرک رکھیں اور اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قومی اہمیت کے تمام جاری اہم پروجیکٹ جیسے رِنگ روڈ ، این ایچ کی توسیع ، ریلوے کے کاموں وغیرہ کو جاری رکھا جائے ۔ جائز ذرائع سے کافی مواد حاصل کرنا تاکہ یہ پروجیکٹ مقررہ وقت کے اَندر مکمل ہوں۔سیکرٹری موصوف نے ڈائریکٹر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اِس ہفتے صرف اِی۔ نیلامی بلاکس کے لیسیوں اور پروجیکٹ ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کریں تاکہ ان جاری پروجیکٹوں کے لئے مطلوبہ مقدار میں کان کنی کے موادکی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔