ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے شوپیاں میں سنو سپورٹس فیسٹول کا آغاز کیا

شوپیان/جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کی جانب سے ضلع اِنتظامیہ شوپیان کے اشتراک سے یہاں سپورٹس سٹیڈیم بٹہ پورہ میں پہلا سنو سپورٹس فیسٹول کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں سچن کمار واشیا مہمان خصوصی تھے، نے پہلے ایک روزہ سنو سپورٹس فیسٹول کا اِفتتاح کیا ۔ اِس موقعہ پرشوپیاں کے سینئر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس تنو شری مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھیں۔اِس موقعہ پر سی پی او خورشید احمد ، صوبائی سپورٹس آفیسر نزہت آرا، دیگر اَفسران و ملازمین کے علاوہ کھیلوں کے شائقین اور کھلاڑی موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے وِنٹرسپورٹس فیسٹول کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اِس سے ضلع میں کھیلوں اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔اُنہوں نے کھیلو ں کی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جب ضلع میں میدان برف کی چادر میں ڈھکے ہوتے ہیں، کہا کہ اس فیسٹول نے موسم سرما میں زیادہ تر کھیل میدانوں میں پُر لطف ماحول بنایا ہے۔ایس ایس پی شوپیاں نے کہا کہ جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نے بالخصوص گزشتہ چند برسوں میں جموںوکشمیر یوٹی کے دُوردراز مقامات تک رَسائی کو بڑھانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔فیسٹول میں ضلع سے کافی لوگ آئے اور زائد اَز 300کھلاڑیوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا جن میں خواتین کی ایک اَچھی خاصی تعداد بھی شامل تھی۔کھلاڑیوں نے سنو کرکٹ ، سنو والی بال ، سنو شو ، رول بال او رآئس سٹاک ایونٹوں میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے ضلع میں سرمائی کھیلوں کے منفرد مقابلے کے اِنعقاد پر منتظمین کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے زیادہ سے زیادہ طلباء کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے گا۔