انتظامیہ کی طرف سے ضلع کوصاف ستھرارکھنے کیلئے اقدامات 136پنچایتوں میں صفائی کرمچاری تعینات کئے گئے ہیں:ڈی سی

دیپک شرما
کشتواڑ // جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو نے 136 پنچایتوں کو صفائی کرمچاری تعینات کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس میں ضلع کے 136 پنچایتوں کو ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی ہدایت پر ہر ایک پنچایت میں پانچ میں صفائی کرمچاری کو پانچ ہزار صفائی کرنے کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ سواچھ بھارت ابھیان کے تحت پنچایتوں میں صفائی کرمچاری تعینات کیے جا رہے ہیں اور پنچایتوں میں یعنی کی گائوں میں پلاسٹک یا مومی لفافہ کو جمع کر کے کسی ایک جگہ پر رکھا جائے گا جس سے گائوں میں بھی گندگی سے نجات ملے گی۔ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پنچایتوں میں جتنے بھی صفائی کرمچاری لگائے گئے ہیں انکی نگرانی سرپنچ اور محکمہ آر ڈی ڈی کے سکریٹری کرینگے اور لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ صفائی کرمچاریوں کے ساتھ تعاون کریں جس سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع کشتواڑ بھی ایک سوچھ ضلع کی شکل میں آگے بڑھے۔ مزید کہا کہ کشتواڑ کے پنچایتوں سے بار بار شکایت رہتی تھی کہ جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر لگے ہیں اور لوگوں کی ان پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات اٹھائے گیے ہیں جس سے شہر کے ساتھ ساتھ گائوں بھی صاف شفاف رہے۔ لوگوں نے پنچایتوں میں صفائی کرمچاری تعینات کرنے پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو کا شکریا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملتی ہے اور ضلع کشتواڑ ترقیاتی کاموں میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔