رام بن میں737 کنال سرکاری اراضی بازیاب ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا

رام بن فروری//ضلع انتظامیہ رام بن نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھی اور ضلع کی آٹھ تحصیلوں میں 737 کنال سے زائد ریاستی اراضی بازیاب کرائی۔ریونیو افسران کی زیر قیادت مشترکہ انسداد تجاوزات مہم میں، انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے علاوہ تحصیل رامبن میں 225 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرائی۔اسی طرح ایک مشترکہ انسداد تجاوزات مہم میں انفورسمنٹ ٹیم نے تحصیل پوگل پارستان (اکھرال) میں 210 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرائی۔ریونیو ڈپارٹمنٹ کے مطابق، رامبن میں مشترکہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران ریونیو، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی ٹیموں نے سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے علاوہ کھڑی میں ، رامسو میں 120 کنال، راج گڑھ میں 50 کنال، بانہال میں 14 کنال اور بٹوٹ میں 22 کنال شامل ہے۔96 کنال سمیت کروڑوں کی مالیت کی 737 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی۔دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر رامبن نے ریونیو افسران اور ٹیم کے دیگر ارکان سے کہا کہ وہ ریاستی اراضی کو تجاوزات سے خالی کر دیں۔