پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر مرکوز :وزیر اعظم ہمارے ورک کلچر کا مرکزی خیال ’’انڈیا فرسٹ سٹیزن فرسٹ‘

نیوزڈیسک
نئی دہلی// پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر ہیں اور حکومت کا صر ف ایک نعرہ’’’انڈیا فرسٹ سٹیزن فرسٹ‘‘ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ بجٹ کا قریب سے مطالعہ کرنے کے بعد اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے پہلے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے بجٹ کی طرف نہ صرف ملک بلکہ پورے دنیا کی توجہ مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا صرف ایک مقصد، ایک نعرہ، اور ہمارے ورک کلچر کا مرکزی خیال ’’انڈیا فرسٹ سٹیزن فرسٹ‘‘ہے۔ اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس دوران ایک بحث بھی ہو گی۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بجٹ سیشن اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے تمام اپوزیشن دوست اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے بجٹ کا بہت درست مطالعہ کریں گے۔ انہوں نے مزید اعتماد کا اظہار کیا کہ ایوان ملک کی پالیسی سازی پر مناسب بحث کرے گا جو طویل مدت میں اس کیلئے فائدہ مند ہوگا۔پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو دونوں ایوانوں سے صدر کے روایتی خطاب کے ساتھ شروع ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کیا۔پی ایم مودی نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو کا دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے پہلا افتتاحی خطاب آئین کیلئے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’صدر مملکت آج پہلی بار مشترکہ اجلاس سے خطاب ہمارے آئین اور خاص طور پر خواتین کے احترام کے لیے فخر کی بات ہے۔ پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ’’ہماری وزیر خزانہ بھی ایک خاتون ہیں، وہ کل ملک کے سامنے ایک اور بجٹ پیش کریں گی۔ آج کے عالمی حالات میں نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا ہندوستان کے بجٹ کی طرف دیکھ رہی ہے‘‘۔