خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کے بعد بروقت خدمات کی فراہمی پر توجہ دی جانی چاہئے: چیف سیکرٹری

اُڑان نیوز
جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کل کہا کہ تمام خدمات کو کامیابی سے ڈیجیٹائز کرنے کے بعد ، خدمات کی بروقت فراہمی اور سرکاری محکموں کے معاملات کو سنبھالنے میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) کے اِستعمال پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔اِن باتوں کا اِظہار ڈاکٹرارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر اِی ۔گورننس ایجنسی ( جے اے کے اِی جی اے )کے 14ویں بورڈ آف گورنرز(بی او جی )ز میٹنگ میں کیا جس میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت ، کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ، سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی ، سیکرٹری جی اے ڈی ، ڈی جی کوڈز ، ایس آئی او ، این آئی سی اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے بہتر تال میل او رنگرانی کے مقاصد کے لئے اے آئی ، ایم ایل اور آئی او ٹی پر مبنی ٹیکنالوجیز کے اِستعمال کی طرف بڑھنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی بہت سے مسائل کا حل ہے ۔ یہ شفافیت کو یقینی بنانے کا سب سے مؤثر ذریعہ بھی ہے ۔ اُنہوں نے بالترتیب آئی ٹی اور این آئی سی کے اَفسران اور سائنسدانوں سے کہا کہ وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لئے کام کریں۔ڈاکٹر ارون کما ر مہتا نے حکومت اور حکومت کرنے والوں کے درمیان خلیج کو ختم کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کا اَچھا اِستعمال کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے کہا کہ طاقت لوگوں کی ہے اور ٹیکنالوجی نے انہیں بے مثال طریقے سے بااِختیار بنایا ہے ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ یومیہ بنیاد پر دفاتر اور کاموں کا ورچیول معائینہ کریں۔ یہاں تک اُنہوں نے عوام اور پی آر آئی سے ان کے علاقوں میں ہونے والے کام کے معیار یا کسی بھی سرکاری محکمے کے خلاف کسی بھی شکایت کے بارے میں رائے لینے کی تجویز دی۔اُنہوں نے تمام سرکاری ملازمین خصوصاً زمینی کارکنوں جیسے پٹواریوں ، جے ایز وغیرہ کی طرف سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے اِی ۔ آفس کے استعمال پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے اعلان کیا کہ ڈیجیٹائزیشن کا اصل مقصد اس وقت پورا ہوگا جب اس سے زندگی کی آسانی میں اِضافہ ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر دفتر کا کام خواہ وہ پولیس سٹیشنز، تحصیل دفاتر ، ہسپتال ، اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹوں ، یوایل بی ، بلاک دفاتر کو مکمل طو رپر آن لائن کر کے مؤثر ترسیل اور مؤثر نگرانی کریں۔کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری نے 13ویں بورڈ آف گورنرز میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے ایجنسی کو مزید پیشہ ورانہ خطوط پر بہتر بنانے کی تجویز سے میٹنگ کے ایجنڈے کو بھی تفصیل سے بتایا جس سے جموںوکشمیر اِی۔ گورننس ایجنسی کے کام کو موجودہ وقت کے تقاضوںکے مطابق مزید نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔یہ بات سامنے آئی کہ گذشتہ میٹنگ میں سکولوں میں 1,012 آئی سی ٹی لیبز کا قیام ، دفتری ریکارد کی ڈیجیٹلائزیشن ، نیشنل جنرک ڈاکیومنٹ رجسٹریشن سسٹم کو رول آئوٹ کرنے ،ڈیجیٹل اِنڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام کے لئے بنیادی ڈھانچے کی خریداری او رسٹیٹ ڈیٹا سینٹر کی اَپ گریڈیشن جیسے فیصلے لئے گئے تھے ۔ متعلقہ تجاویز کے مطابق حاصل کیا گیا۔بعد میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر یوٹی کے 168بلاکوں کے لئے سٹیٹ وائید ائیریا نیٹ ورک ( ایس ڈبلیو اے این )کوریج کا بھی آغاز کیا۔ اُنہوں نے محفوظ نیٹ ورک تک آسان رَسائی کے لئے ضلعی سطح پر 10 اِنتہائی اہم دفاتر اور بلاک سطح پر 5 ایسے دفاتر تک رسائی دینے کا مشورہ دیا۔یہ بتایا گیا کہ سٹیٹ وائید ائیریا نیٹ ورک ( ایس ڈبلیو اے این )اِنٹرنیٹ بند ہونے کے دوران بھی ان بلاکوں کو انٹرنیٹ تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرے گا او رنجی سروس فراہم کرنے والوں پر انحصار کئے بغیر انہیں زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔