راہول اور پرینکا کی سرینگر میں برف سے کھیلتے وقت کی تصویر وائرل

SRINAGAR, JAN 30 (UNI):- Congress leader Rahul Gandhi, fighting snowball with her sister in Srinagar after a fresh snowfall on Monday. UNI PHOTO-15U

اُڑان نیوز
سرینگر //کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا سرینگر کے کانگریس ہیڈکوارٹر میں برفباری کے دوران برف سے کھیلتے نظر آئیں ۔ بھارت جوڑو یاترا کے آخری دن شہر سرینگر میںہوئی جم کر برفباری کے بیچ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے برفباری کا خوب لطف لیا جس دوران دونوں برف کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئیں ۔ اس موقعہ پر دونوں ایک ایک دوسرے کے ساتھ ’’ شین جنگ ‘‘ کرتے ہوئے دیکھے گئے اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہوئی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بہن بھائیوں کو برف سے کھیلتے ہوئے، خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ایک دوسرے پر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل راہول گاندھی نے سرینگر میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر ترنگا پرچم بھی لہرایا۔ آخری دن شیر کشمیر اسٹیڈیم سرینگر میں عوامی جلسہ سے خطاب کرنے کے ساتھ ہی بھارت جوڑویاترا جو گزشتہ سال ما ہ ستمبر میں شروع ہو ئی تھی اختتام پذیر ہوئی ۔