ٹینس بال دھڑہ پریمئر لیگ فائنل میچ میں فرنڈس الیون نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

دانش اقبال
ڈوڈہ/ضلع ڈوڈہ کے ایک دور دراز علاقہ دھڑہ میں پچھلے 20دن سے جاری ٹینس بال دھڑہ پریمیئر لیگ جس میں 25ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جس کا فائنل مقابلہ فرنڈس الیون اور رویل چیلنجر بنڈوٹ کے درمیان کھیلا گیا ۔فائنل میچ میں فرنڈس کرکٹ کلب نے ر ویل چیلنجر بنڈوٹ کو شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ رویل چیلنجز بنڈوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقرر دس اوور میں 139رزنز بناہے ۔

جس کے جواب میں فرنڈس الیون کی ٹیم نےچھ اوور میں میچ کو اپنے نام کیا جس میں آشش رینہ نے 61رن بنائے اور وکاس نے65رن بنا کر فائنل میچ کو اپنے نام کیا ۔