بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر حادثہ،ڈرائیور شدید زخمی، جی ایم سی دوڈہ منتقل

اصغر بٹ
ڈوڈہ//بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر منگل کو صبح ایک مال بردار ٹرک ملہوری نالہ میں حادثہ کا شکار ہوا۔جس کے نتیجہ میں ایک شخص شدید طور زخمی ہوا۔ موصول اطلاعات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر ملہوری نالہ کے مقام پر پیش آیا۔جب ایک ٹرک زیر نمبر JK02CC-7604 جموں سے ٹھاٹھری کی طرف جا رہا تھا۔اور ملہوری نالے میں ڈرائیور کے قابو باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا۔ حادثہ کی خبر پھیلتے ہی فوج کی کیو آر ٹی ٹیم نے خون میں لت پت ڈرائیور کو علاج معالجہ کیلئے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا۔ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمی ڈرائیور کو میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔