عنایت اللہ خان کی اہلیہ قریشہ بی سخی میدان میں پُر نم آنکھوں سے سپرد ِ لحد

نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں‌لوگوں کی شرکت، متعدد سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہارتعزیت
اُڑان نیوز
مینڈھر//معروف سماجی کارکن سابقہ ڈی ایس پی عنایت اللہ خان کی اہلیہ قریشہ کو پیر کے روز سخی میدان مینڈھر میں پُرنم آنکھوں سے سپرد ِ لحد کیاگیا۔ اُن کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں راجوری پونچھ کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی جن میں سابقہ ایم ایل اے مینڈھر جاویداحمد رانا، سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی، بار ایسو سی ایشن پونچھ کے ضلع صدر ایڈووکیٹ محمد معروف خان، نیشنل کانفرنس ضلع صدر راجوری شفاعت احمد خان، بالاکوٹ ، مینڈھر کے ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسنز سمیت درجنوں پنچایتی ممبران، سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔ 73سالہ قریشہ بی پچھلے کچھ عرصہ سے علیل تھیں جنہیں چندروز قبل صحت ناساز ہونے کی صورت میں اُنہیں شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزسکمز صورہ میں داخل کیاگیاتھا، جہاں 20جون کو اُن کی وفات ہوگئی۔ وہ نیک سیرت، خوش اخلاق، سخی، ملنسار، غریب پرور خاتون تھیں جوکہ غربا وضرورتمندوں کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہتی تھیں۔ کئی سیاسی وسماجی تنظیموں نے ڈی ایس پی عنایت اللہ خان ودیگر سوگواران ِ کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اسلامک فاونڈیشن فار پیس اینڈ کیمونل ہارمنی کے ممبران نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ تعزیت کرنے والوں میں سابقہ آئی جی پی محمد امین انجم، سابقہ آئی جی پی عبدلقیوم منہاس، سابقہ آئی جی پی نصار احمد خواجہ، سابقہ ڈائریکٹر گلزار احمد قریشی، سابقہ ڈپٹی کمشنر خواجہ غلام احمد، سابقہ ڈائریکٹر شوکت حسین کاظمی، سابقہ ڈائریکٹر محمد مطلوب، سابقہ پرنسپل ڈاکٹر بی ایم ماگرے، ڈاکٹر عبدالراوف، ایڈووکیٹ راجہ محمد عباس خان، الحاج اشرف کاظمی، الحاق عبدالمجید خواجہ، پروفسیر خادم حسین، ڈاکٹر شمیم بانڈے، ڈاکٹر معروف خان، ڈی ڈی سی ممبر درہال اقبال ملک، ایڈووکیٹ ندیم رفیق خان، ڈگری کالج پونچھ کے پرنسپل پروفیسر مصرف حسین شاہ، روزنامہ اُڑان کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ، این سی لیڈر چوہدری ولی داد، ریٹائرڈنائب تحصیلدار ظفر خان، سرپنچ اکبر حسین جنجوعہ، بیوپارمنڈل سرنکوٹ چیئرمین طارق منہاس، پی ڈی پی ضلع صدر راجوری تعظیم ڈار، سنیئر کے اے ایس افسر مظہرحسین جنجوعہ، ایڈووکیٹ غضنفر خان ، ایڈووکیٹ انظار احمد خان، ڈاکٹر جاوید اقبال مغل، ایڈووکیٹ حسین احمد فاروقی ،پروفیسر سرشاد حسین، پروفیسر اسحاق رضا راجوری، شیخ سجاد حسین ، سید نذیر حسین شاہ، سید نازک بخاری، ماسٹر آصف خان، این سی صوبائی سیکریٹری شیراز اظہری، ماسٹر راو¿ف خان اور ڈاکٹر طارق شیخ شامل ہیں۔باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود چوہدری نے بھی قریشی بی کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت پیش کی ہے۔