انتظامی کونسل نے مغل روڑ کی توسیع کو منظور ی دی

انتظامی کونسل کا اجلاس
مغل روڑ کی توسیع کو منظور ی دی

اُڑان ڈیسک

سرینگر//اِنتظامی کونسل میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مغل روڑ کی 84.11 کلومیٹر مسافت کی تجدید و توسیع کو منظوری دی جس پر تخمیناً 47.41 کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔اِنتظامی کونسل نے یہ فیصلہ سڑک کی معقول دیکھ ریکھ کے مقصد سے لیا ہے تاکہ سڑک حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں پر روک لگائی جاسکے اور گاڑیوں کے نقل و حمل کو یقینی بنایا جاسکے ۔حالیہ چند برسوں کے دوران مغل روڑ کی جموں اور سری نگر کے مابین متبادل سڑک کے طور پر کافی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔اِنتظامی کونسل نے چار فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں میں سے ایک کی رام بن منتقلی کی تجویز کو منظور کیا ۔اس سے قبل یہ فیصلہ لیا گیا کہ دو عدالتیں سری نگر اور جموں میں قائم کی جائیں گی جبکہ مزید دو عدالتوںکولگام اور ریاسی کے لئے خواتین سے متعلقہ جرائم کی شنوائی کے لئے قائم کرنے کو منظوری دی گئی تھی تاہم بعد میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ایک عدالت کو ریاسی سے رام بن منتقل کیاجائے گا ۔اِنتظامی کونسل نے ضلع پلوامہ اورتحصیل کے دیہات نونگری میں 99کنال 16مرلہ زمین محکمہ تعلیم کو الاٹ اور منتقل کرنے کو منظور دی ۔اس پر جواہر نوودیا ودھیالیہ کے لئے عمارت تعمیرکی جارہی ہے ۔جب تک سکول کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر مکمل ہوگی جواہر نوودیا ودھیالہ کے لئے متبادل اقامتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔اِنتظامی کونسل نے ضلع بڈگام میں ابتدائی طبی مرکز کھاگ میں ماڈل دیہی صحت تحقیقی یونٹ کے قیام کیلئے محکمہ صحت وطبی تعلیم کو دو کنال 10مرحلہ الاٹمنٹ اور منتقلی کو منظوری دی۔ کونسل نے جموں وکشمیر زرعی پیداوار لائیو سٹاک مارکیٹنگ بل 2020 کو حکومت ہند کی وزارت داخلہ امور کو لاگو کرنے کرنے لئے پیش کرنے کو منظوری دی۔بل کی منظوری سے ملک بھر میں ای این اے ایم ( نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ) کے الیکٹرانک مارکیٹنگ نیٹ ورک مارکیٹنگ کی بہتر انضمام کے لئے راہ ہموار ہوگی ۔